ایم سی ڈی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج، 35 مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

Apr 26, 2017 07:35 AM IST | Updated on: Apr 26, 2017 07:35 AM IST

نئی دہلی۔  دہلی کے تینوں بلدیاتی کارپوریشنوں کیلئے ووٹوں کی گنتی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج صبح آٹھ بجے شروع ہوگی۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی کے لئے 35 مراکز بنائے ہیں۔ جنوبی کارپوریشن کے 104 وارڈوں کی گنتی کے لیے 13 مراکز بنائے گئے ہیں۔شمالی دہلی کارپوریشن کے 103 وارڈوں کے ووٹوں کی گنتی 16 مراکز پر ہوگی۔ مشرقی دہلی کے 63 وارڈوں کےووٹوں کی گنتی کے لیے چھ مراکز بنائے گئے ہیں۔

تیئس اپریل کو ہونے والی ووٹنگ کے بعد ایگزٹ پول کے تخمینوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فتح کی پیشگوئی ہوئی ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی ( عاپ ) بھی پہلی بار بلدیاتی انتخابات کے میدان میں ہے۔عام آدمی پارٹی ای وی ایم میں چھیڑچھاڑ کے معاملے پر پہلے ہی سوال اٹھا رہی ہے۔ مسٹر کیجریوال نے دھمکی دی ہے کہ اگر کارپوریشنوں کے نتائج ایگزٹ پول کے مطابق ہی آتے ہیں تو ان کی پارٹی تحریک شروع کرے گی۔ ایگزٹ پول کے نتائج کے سلسلے میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز  پارٹی کے کارکنوں کی میٹنگ ہوئی تھی۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ اس میٹنگ میں ایگزٹ پول کے نتائج پر بحث ہوئی۔

ایم سی ڈی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج، 35 مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

علامتی تصویر

اس بار کارپوریشن انتخابات میں 54 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ کےحق کا استعمال کیا ہے۔ تینوں کارپوریشنوں میں کل 272 وارڈ ہیں۔ جن میں دو وارڈوں پر ایک ایک امیدوار کی موت ہو جانے کی وجہ سے 270 وارڈوں پر پولنگ ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ٹوئٹر پرایک ویڈیو اپ لوڈ کیا گیا ہے جس میں مسٹر کیجریوال پارٹی کے اراکین سے ایگزٹ پول کے تخمینوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ "اگر بدھ کو ہم ہارتے ہیں اور نتیجے ویسے ہی رہے جیسے گزشتہ رات بتائے گئے ہیں، تو ہم اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے"۔

ویڈیو میں کیجریوال یہ کہتے ہوئے بھی دکھائی دیئے کہ عاپ عوامی تحریک کی پیداوار ہے، اس لئے پارٹی اپنی بنیاد کی طرف واپس لوٹنے میں نہیں ہچكچائےگي۔ ہم عوامی تحریک سے پیدا ہوئے ہیں، ہم یہاں اقتدار کا لطف اٹھانے نہیں آئے۔ ہم پھر تحریک کی جانب لوٹیں گے۔ ویڈیو میں وزیر اعلی نے میٹنگ میں اپنے کئی ممبران اسمبلی کی تعریف بھی کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز