قطر میں صورت حال کنٹرول میں ، شہریوں کو نکالنے کی ضرورت نہیں: ہندوستان

Jun 22, 2017 08:29 PM IST | Updated on: Jun 22, 2017 08:29 PM IST

نئی دہلی: ہندوستان نے آج کہا کہ قطر میں موجودہ بحران کے باوجود صورتحال کنٹرول میں ہے اور ابھی وہاں سے بڑی تعداد میں ہندوستانی شہریوں کو وطن لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں قطر بحران کے پیش نظر وہاں سے ہندوستانی شہریوں کی وطن واپسی کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ قطر میں پوزیشن کنٹرول میں ہے اور یہ کہنا غلط اور غیر ذمہ دارانہ ہے کہ وہاں سے بڑی تعداد میں ہندوستانی وطن واپس آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہندوستانیوں کو وطن لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ سامانوں کی فراہمی میں دقت ہے لیکن قطر میں ہندوستانی سفارت خانہ اپنے شہریوں سے رابطہ قائم کئے ہوئے ہے اور شہریوں کو کسی بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔

قطر میں صورت حال کنٹرول میں ، شہریوں کو نکالنے کی ضرورت نہیں: ہندوستان

ترجمان نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ قطر کا پڑوسی ممالک سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے لہذا رمضان المبارک کے موقع پر جو لوگ ہندوستان آنا چاہتے ہیں، ان سے رابطہ پروازیں نہیں مل رہی ہیں۔ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے اضافی کمرشیل پروازیں چلائی جا رہی ہیں، جن میں نجی اور پبلک سیکٹر دونوں ايرلائنزکی پرواز شامل ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز