حوالہ کیس میں ای ڈی نے گوشت تاجر معین قریشی کو کیا گرفتار

Aug 26, 2017 08:11 PM IST | Updated on: Aug 26, 2017 08:11 PM IST

نئی دہلی: گوشت کی برآمد ات کے متنازعہ تاجر معین قریشی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے حوالہ معاملہ میں گرفتار کیا ہے ۔ گرفتاری کے بعد عدالت نے قریشی کو 31 اگست تک ای ڈی کی تحویل میں بھیج دیا ہے ۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق، قریشی کو یہاں رات کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا تھا اور اسی دوران اسے گرفتار کر لیا گیا ۔ قریشی کو حوالہ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ وہ جانچ میں تعاون نہیں کررہا تھا۔

ای ڈی اس سے پہلے اس معاملہ میں قریشی سے پہلے بھی کئی بار پوچھ گچھ کرچکا ہے۔ اس سال اس کے خلاف نئی ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اس میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر اے پی سنگھ کا بھی نام ہے ۔انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر اس کے خلاف سال 2015 میں ای ڈی نے حوالہ کا معاملہ درج کیا تھا۔ قریشی کے خلاف انکم ٹیکس محکمہ اور سی بی آئی بھی جانچ کر رہی ہے ۔

حوالہ کیس میں ای ڈی نے گوشت تاجر معین قریشی کو کیا گرفتار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز