Live Results Assembly Elections 2018

یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے بعد گوشت تاجروں نے اپنی ہڑتال لی واپس

اترپردیش میں سلاٹر ہاوس پر کارروائی کے خلاف پانچ دن سے ہڑتال کر رہے گوشت کاروباریوں نے اپنی ہڑتال واپسی او ر کام پر لوٹنے کا اعلان کردیا ہے۔

Mar 30, 2017 08:05 PM IST | Updated on: Mar 30, 2017 08:05 PM IST

لکھنو : اترپردیش میں سلاٹر ہاوس پر کارروائی کے خلاف پانچ دن سے ہڑتال کر رہے گوشت کاروباریوں نے اپنی ہڑتال واپسی او ر کام پر لوٹنے کا اعلان کردیا ہے۔ جمعرات کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے بعد اس کا اعلان کیا گیا۔ خیال رہے کہ غیر قانونی مذبح کے خلاف سختی کے بعد اتر پردیش میں گوشت کاروباری ہڑتال پر چلے گئے تھے۔ تاہم اب جمعہ سے کاروباری اپنی دکانیں کھول دیں گے۔

وزیر اعلی یوگی کے ساتھ تقریبا آدھے گھنٹے چلی میٹنگ کے بعد گوشت تاجر جب باہر نکلے ، تو یوپی حکومت کے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ نے بتایا کہ میٹنگ اچھی اور مثبت رہی۔ وزیر اعلی نے گوشت تاجروں سے کام پر لوٹنے کیلئے کہا ہے۔ حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ کاروباریوں کو این جی ٹی کے حکم پر عمل کرنا ہوگا۔ وزیر اعلی نے حکم دیا کہ افسر ذات اور مذہب دیکھ کارروائی نہ کریں۔

یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے بعد گوشت تاجروں نے اپنی ہڑتال لی واپس

سدھارتھ ناتھ سنگھ کے مطابق میٹنگ میں موجود سبھی نمائندوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حمایت کی اور کہا کہ ہندوستانی شہری کے طور پر سبھی کی ذمہ داری ہے کہ کچھ بھی غیر قانونی ہونے کی چھوٹ نہ دی جائے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز