صدارتی انتخابات: میرا کمار کی سونیا گاندھی سے ملاقات ، یو پی اے کی ہوسکتی ہیں امیدوار، قیاس آرائی تیز

Jun 21, 2017 08:50 PM IST | Updated on: Jun 21, 2017 08:50 PM IST

نئی دہلی : صدارتی انتخابات میں این ڈی اے امیدوار رام ناتھ كووند کے مقابلہ میں کانگریس کی تلاش سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار پر ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔ میرا کمار نے آج شام کو کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ 10 جن پتھ جاکر ملاقات کی ہے۔ مانا جا رہا کہ کانگریس بھی این ڈی اے کے دلت امیدوار سے مقابلہ کے لئے کوئی دلت چہرہ ہی تلاش کررہی ہے۔تاہم کانگریس کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا تھا جب جے ڈی یو نے كووند کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی نے کہا کہ ہماری پارٹی نے صدارتی انتخابات کے دوران كووند جی کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی مدت کار بہترین رہی ہے۔ کسی بھی قسم کی محاذ آرائی راج بھون سے نہیں ہونے پائی ۔ متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایسے میں اپوزیشن کی کل کی میٹنگ میں جانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس کے باوجود جے ڈی یو اپوزیشن کے اتحاد کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے گا۔ نتیش جی پہلے ہی اپنے فیصلہ سے سونیا جی اور لالو جی کو آگاہ کر چکے ہیں۔

صدارتی انتخابات: میرا کمار کی سونیا گاندھی سے ملاقات ، یو پی اے کی ہوسکتی ہیں امیدوار، قیاس آرائی تیز

ادھر این ڈی اے کے صدارتی امیدوار رام ناتھ كووند نے بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ جے ڈی یو کے اس فیصلہ پر کانگریس لیڈر م افضل نے کہا کہ جے ڈی یو نے ابھی تک رسمی طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔ ان کا رسمی اعلان آنے دیجئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز