میرٹھ : کشمیریوں کو ریاست چھوڑنے کی دھمکی دینے والا نو نرمان سینا کا صدر امت جانی گرفتار

Apr 23, 2017 05:42 PM IST | Updated on: Apr 23, 2017 05:42 PM IST

میرٹھ : میرٹھ میں دہلی دہرادون ہائی وے پر گزشتہ جمعہ کو اترپردیش نو نرمان سینا نے متنازع پوسٹر لگاتےہوئے کشمیریوں کو ریاست چھوڑ دینے کی دھمکی تھی۔ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے میرٹھ پولیس نے نو نرمان سینا کے صدر امت جانی کو ہفتہ دیر رات ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا۔

پولیس امت جانی سے پورے معاملہ کی پوچھ گچھ کرنے میں مصروف هے۔ انٹیلی جنس اور ایل آئی یو نے جذبات کو اکسانے اور خوف کا ماحول کرنے کی ایک رپورٹ حکومت اور وزارت داخلہ کو بھیجی تھي ، جس کے بعد امت جانی کو گرفتار کیا ہے۔

میرٹھ : کشمیریوں کو ریاست چھوڑنے کی دھمکی دینے والا نو نرمان سینا کا صدر امت جانی گرفتار

خیال رہے کہ میرٹھ میں ایک پوسٹر لگایا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا 'کشمیریوں اترپردیش چھوڑو۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ کسی بھی ریاست میں کشمیری طالب علموں کو پریشان نہ کیا جائے، ہر کشمیری طالب علم ہندوستانی ہے ، یہ ریاستی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

متنازع پوسٹر لگائے جانے کے بعد ڈی ایم اور ایس ایس پی نے طلبہ و طالبات کو اپنا موبائل نمبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی بھی ناگہانی صورت میں کسی بھی وقت ان سے ان کے موبائل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ایس ایس پی جے رویندر گوڈ نے بھی کشمیری طلبہ و طالبات کو سیکورٹی کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے ذہن میں کسی قسم کے ڈر کو جگہ نہ دیں، پولیس انتظامیہ ان کو پوری طرح سیکورٹی فراہم کرے گی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز