وی ایچ پی لیڈر کی مندروں میں آرتی اور گھنٹہ بجانے پر اعتراض کرنے والوں کو کان اکھاڑ کرسبق سکھانے کی دھمکی

میرٹھ میں وی ایچ پی لیڈر نے مندروں میں آرتی اور گھنٹہ بجانے پر اعتراض کرنے والوں کے کان اکھاڑ کرسبق سکھانے کی دھمکی دی۔

Nov 10, 2017 09:50 PM IST | Updated on: Nov 10, 2017 09:50 PM IST

میرٹھ : میرٹھ میں وی ایچ پی لیڈر نے مندروں میں آرتی اور گھنٹہ بجانے پر اعتراض کرنے والوں کے کان اکھاڑ کرسبق سکھانے کی دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ اعتراض کرنے والے سمجھ لیں یہ اعظم خان کی نہیں یوگی کی سرکار ہے۔ میرٹھ کے موانہ قصبہ کے ایک شیو مندر میں لاؤڈ اسپیکر پر ہونے والی آرتی پرمبینہ اعتراض کے واقعہ کو لے کر یہ بیان سامنے آیا ہے ۔

وی ایچ پی لیڈر سوربھ شرما نے مخصوص طبقے کو نشانہ بناتے ہوئے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر ہونے والی اذان سے پریشانی کا معاملہ اٹھایا اورآرتی پراعتراض کرنے والوں کو سبق سکھانے کی دھمکی دی ۔ مقامی بجرنگ دل اور وی ایچ پی کارکنان نے اس معاملہ کو طول دیتے ہوئے تھانہ پر بھی ہنگامہ کیا اورکارروائی کے لئے پولیس کو تحریر دی ۔

وی ایچ پی لیڈر کی مندروں میں آرتی اور گھنٹہ بجانے پر اعتراض کرنے والوں کو کان اکھاڑ کرسبق سکھانے کی دھمکی

خیال رہے کہ میرٹھ یو پی کے سب سے حساس شہروں میں سے ایک ہے اور یہاں کئی بڑے فسادات ہوچکے ہیں، لیکن کافی وقت سے یہاں پرسکون کا ماحول ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز