یہاں واقعہ کربلا میں خواتین کے کردارکو نوحوں کے ذریعہ پیش کر رہی ہیں رخسار حسین– News18 Urdu

یہاں واقعہ کربلا میں خواتین کے کردارکو نوحوں کے ذریعہ پیش کر رہی ہیں رخسار حسین

الہ آباد کی ابھرتی ہوئی نوحہ خواں رخسار حسین واقعہ کربلا میں خواتین کے تاریخی کر دار کو بخوبی پیش کر رہی ہیں ۔

Sep 28, 2017 08:23 PM IST | Updated on: Sep 28, 2017 08:25 PM IST

الہ آباد: الہ آباد کی ابھرتی ہوئی نوحہ خواں رخسار حسین واقعہ کربلا میں خواتین کے تاریخی کر دار کو بخوبی پیش کر رہی ہیں ۔ رخسار حسین روایتی طرز کے نوحوں کے برعکس اپنے نوحوں میں سماجی مسائل اور قومی اتحاد کا پیغام بھی دے رہی ہیں ۔ رخسار حسین کے نوحے محرم کے جلوسوں اور مجلسوں میں خوب پسند کئے جا رہے ہیں۔

رخسار حسین اپنے نوحوں کے ذریعہ کربلا کے میدان میں خواتین کی قربانیوں کو پیش کر رہی ہیں ۔ امام حسین نے میدان کر بلا میں ظلم کے خلاف آواز بلند کرکے پوری انسایت کو ایک نیا پیغام دیا ۔اسی شہید اعظم کی قربانیوں کو رخسار نے نسوانی کرداروں کے ساتھ ایک نئے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہاں واقعہ کربلا میں خواتین کے کردارکو نوحوں کے ذریعہ پیش کر رہی ہیں رخسار حسین

نوحہ خواں رخسار حسین

خیال رہے کہ شہدائے کربلا کی یاد میں امام باڑے اورعزا خانے آباد ہو گئے ہیں ۔ ایام عزا کے دوران کربلا میں شہید ہونے والےمظلوموں کی یاد میں علم اورتعزیے سجائے جاچکے ہیں ۔

Loading...

Loading...