Live Results Assembly Elections 2018

کشمیر میں موسم سرما کی پہلی برف باری: محبوبہ کی سیاحوں کو وادی آنے کی دعوت

سری نگر۔ جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ملکی اور غیرملکی سیاحوں کو وادی کشمیر میں موسم سرما کی پہلی برف باری، خوبصورتی اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی ہے۔

Dec 14, 2017 04:16 PM IST | Updated on: Dec 14, 2017 04:16 PM IST

سری نگر۔  جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ملکی اور غیرملکی سیاحوں کو وادی کشمیر میں موسم سرما کی پہلی برف باری، خوبصورتی اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ دعوتی پیغام مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ محترمہ مفتی کے دعوتی پیغام کے ردعمل میں پاکستانی ٹویٹر صارفین نے بھی کشمیر آنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ایک صارف نے وزیر اعلیٰ کو پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد تشریف لانے کی دعوت دے ڈالی ہے۔

محترمہ مفتی نے گذشتہ شام وادی میں موسم سرما کی پہلی برف باری کی متعدد تصویریں ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’وادی میں اس موسم کی پہلی برف باری، آپ جموں وکشمیر آکر یہاں کی خوبصورتی اور گرم جوشی سے لطف اندوز ہوجائے‘۔ اس کے ردعمل میں سراج الدین نامی ایک صارف نے لکھا ’میں پاکستان سے ہوں۔ کیا میں جموں وکشمیر آ سکتا ہوں؟‘۔ امجد نامی ایک صارف نے لکھا ’یہ آفر پاکستانیوں کے لئے بھی ہے؟‘۔ زاہد حسین نامی ایک صارف نے لکھا ’آپ کی دلی سرکار کسی کو یہاں آنے دے تو کوئی آئے۔ 1947 سے لیکر آج تک یہاں انٹرنیشنل میڈیا اور کتنے سیاح آسکے ہیں یہ آپ بھی جانتی ہیں ۔ کشمیر کا یہ حصہ تو جیسے ایک بڑی انسانی جیل بن چکی ہے۔ اس کے دروازے اور کسی پر نہیں تو کم از کم کشمیریوں پر ہی کھول دیں تاکہ بچھڑے خاندان ہی مل سکیں‘۔

کشمیر میں موسم سرما کی پہلی برف باری: محبوبہ کی سیاحوں کو وادی آنے کی دعوت

جموں وکشمیر کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارشوں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ 10 اور 11 دسمبر کی درمیانی رات کو شروع ہوا تھا۔

تصور علی نامی ایک صارف نے لکھا ’براہ مہربانی آزاد جموں وکشمیر (پاکستان زیر قبضہ کشمیر) تشریف لائیں‘۔ نعیم نامی صارف نے پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی خوبصورت تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’یہ ہے انتہائی خوبصورت آزاد کشمیر کا دارالحکومت مظفرآباد۔ کبھی تشریف لائیں نا‘۔  قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارشوں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ 10 اور 11 دسمبر کی درمیانی رات کو شروع ہوا تھا۔ وادی کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری 11 دسمبر کی شام شروع ہوئی جس کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے 13 دسمبر تک جاری رہا۔

محکمہ سیاحت کے مطابق شمالی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں 3 فٹ جبکہ جنوبی کشمیر میں واقع مشہور سیاحتی مقام پہل گام میں ڈیڑھ فٹ برف جمع ہوگئی ہے۔ سونہ مرگ، یوسمرگ، دودھ پتھری اور توسہ میدان میں بھی اچھی خاصی برف باری ہوئی ہے۔ جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز گلمرگ کا دورہ کرکے ٹویٹر پر ایک ویڈیو اور متعدد تصویریں پوسٹ کیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز