جموں وکشمیر میں سلامتی کی صورت حال پر بات چیت کے لئے محبوبہ مفتی کی راجناتھ سے ملاقات

Jul 15, 2017 03:12 PM IST | Updated on: Jul 15, 2017 03:12 PM IST

نئی دہلی۔  جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے آج مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے ریاست میں سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی۔ ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت نے سلامتی کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے میں مکمل تعاون دینے کا یقین دلایا ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیر داخلہ کے ساتھ اپنی بات چیت سے مطمئن ہيں اور ریاست میں صورتحال کو معمول پر لانے میں مکمل تعاون دینے کا وعدہ کرنے پر وہ ان کے شکر گزار ہيں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں آئین کی آرٹیکل 370 کے تحت حکومت جاری رہی گی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر جمہوریہ نے حالیہ آرڈنینس میں کہا ہے کہ اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ سے کسی بھی طورپر مذکورہ آرٹیکل کا فریم ورک متاثر نہيں ہوگا۔ راجناتھ کے ساتھ محبوبہ مفتی کی یہ ملاقات کشمیر میں امرناتھ یاتریوں پر دہشت گردانہ حملے کے پس منظر میں ہوئی ہے۔ دہشت گردانہ حملے کے بعد سے امرناتھ یاتریوں کی سلامتی یقینی بنانے میں ناکامی کے لئے حکومت دباؤ میں آچکی ہے۔

جموں وکشمیر میں سلامتی کی صورت حال پر بات چیت کے لئے محبوبہ مفتی کی راجناتھ سے ملاقات

جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے، تصویر، یو این آئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز