کربلا حق و صداقت کی پاسداری اور برائی سے دور رہنے کا ایک عظیم درس: محبوبہ مفتی

Oct 01, 2017 09:56 AM IST | Updated on: Oct 01, 2017 09:56 AM IST

سری نگر۔  جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین اور اُن کے رفقاء کی طرف سے کربلا میں پیش کی گئی قربانیاں بنی نوع انسان کو برائی اور باطل پر حق و صداقت کی فتح یاد دلاتی رہیں گی۔ عاشورہ کے موقع پراپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ کربلا میں پیش آئے واقعات ہمیں ہر صورت میں حق و صداقت کے اصولوں کی پاسداری کرنے اور باطل قوتوں کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اور اُن کے رفقاء کی طرف سے کربلا میں پیش کی گئی قربانیوں ، ہمت اور صبر و تحمل مساوات کے نظام پر ہمارے عقیدے کو مزید مضبوط کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عاشورہ محرم عالم انسانیت کے لئے ہمیشہ کے لئے مشعل راہ ہوگا۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ قربانی کا یہ عظیم واقعہ ہمیں مستعدی سے حق اور صداقت کے راستے پر چلنے کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین کو خراج عقیدت ادا کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہوگا کہ ہم انسانی سماج کی فلاح و بہبود اور اچھائی کے لئے متحد ہوکر کام کریں۔ ریاستی گورنر این این ووہرا نے حضرت امام حسین اور کربلا کے دیگر شہداء کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ عاشورہ محرم کے سلسلے میں جاری کئے گئے ایک پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین اور اُن کے رفقاء نے صداقت و حق، اورانصاف کی اعلیٰ اقدارکی پاسداری کے لئے اپنی عظیم قربانیاں پیش کیں۔

کربلا حق و صداقت کی پاسداری اور برائی سے دور رہنے کا ایک عظیم درس: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی: فائل فوٹو۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں عالمی انسانیت کو انسانی وقار اور اخلاقیات کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتی ہیں۔ گورنر نے اس موقعہ پر ریاست میں امن، ترقی ، خوشحالی اور معمول کے حالات کے لئے دعا کی۔ نیشنل کانفرس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ میدان کربلا میں سیدنا حضرت امام حسین اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کو تاریخ عالم حق و صداقت کی علمبرداری کے لئے فقید المثال قربانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جب بھی اور جہاں کہیں بھی ظلم وظالم کی پرچھائیاں آگے برننے کا رادہ باندھیں گی، بے سروسامان مظلوم انسان امام عالی مقام حضرت حسین کی عظیم شہادت کے فلسفے کو سامنے رکھ کر باطل کو عبرت ناک شکست سے دو چار کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز