علیحدگی پسندوں کی گرفتاری پر محبوبہ: 'آپ خیال کو مار نہیں سکتے، جیل نہیں بھیج سکتے

Jul 30, 2017 08:52 AM IST | Updated on: Jul 30, 2017 08:52 AM IST

سری نگر۔ جموں و کشمیر کی وزیر اعلی اور این ڈی اے کی لیڈر محبوبہ مفتی نے کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی گرفتاری کی شدید مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسا کر کے آپ 'خیال' کو مار نہیں سکتے۔ ہفتہ کو لیڈروں کی گرفتاری کی مخالفت کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا، آپ کسی خیال کو مار نہیں سکتے۔ آپ کسی خیال کو جیل نہیں بھیج سکتے۔ ' پارٹی کے 18 ویں یوم تاسیس کے موقع پر محبوبہ نے مرکز کو سخت پیغام دیا۔

اس دوران محبوبہ نے صاف کیا کہ ان کی حکومت سرحد پار کاروبار اور سرینگر-مظفر آباد۔ روڈ سروس کو بند کرنے کی اجازت انہیں دے سکتی ہے۔ بتا دیں کہ وادی کے حالات کے پیش نظر این آئی اے نے کنٹرول لائن پر نقل و حرکت اور سرحد پار کاروبار کو بند کرنے کی تجویز دی ہے۔

علیحدگی پسندوں کی گرفتاری پر محبوبہ: 'آپ خیال کو مار نہیں سکتے، جیل نہیں بھیج سکتے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز