محبوبہ مفتی کی مرکزکوسخت وارننگ، پی ڈی پی کوتوڑنے کی کوشش کرنے والوں کو بھگتنے ہوں گےسنگین نتائج

محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی پی کو توڑنے والوں کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

Jul 13, 2018 10:29 AM IST | Updated on: Jul 13, 2018 10:39 AM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی لیڈر محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں ووٹنگ کے حقوق کو 1987 کی طرح خارج کرنے کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ مفتی نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت پی ڈی پی کو تقسیم کرنے کا کام کرے گی، تو اسے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

غورطلب ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل خبریں آرہی ہیں کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں پی ڈی پی کے باغی ممبران اسمبلی کی مدد سے حکومت بناکر ریاست میں ہندو وزیراعلیٰ بنانا چاہتی ہے۔

محبوبہ مفتی کی مرکزکوسخت وارننگ، پی ڈی پی کوتوڑنے کی کوشش کرنے والوں کو بھگتنے ہوں گےسنگین نتائج

محبوبہ مفتی ۔ فائل فوٹو

Loading...

حالانکہ سر کاری طور پر کوئی بھی اس بات کو نہیں تسلیم کررہا ہے، لیکن بی جے پی اور پی ڈی پی دونوں کے ذرائع کہہ رہے ہیں کہ اگست میں امرناتھ یاترا کے اختتام کے بعد جموں وکشمیر کی سیاست میں اہم تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

اس سال جون میں بی جے پی نے خود کو محبوبہ مفتی کے اتحادی حکومت سے خود کو الگ کرلیا تھا۔ اس کے بعد دیگر پارٹیوں نے گورنر راج کی حمایت کی تھی، لیکن شروع سے ہی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ بی جے پی دیگر پارٹیوں کے ممبران اسمبلی کو توڑ کر حکومت بنانے کی کوشش کرسکتی ہے۔

بی جے پی کو چاہئے 19 ممبران اسمبلی

جموں وکشمیر اسمبلی میں 87 نشستیں ہیں، جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہاں حکومت کی تشکیل کے لئے کسی بھی پارٹی کو 44 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔ ریاست میں بی جے پی کے پاس وقت 25 ممبران ہیں، اس لئے اسے حکومت بنانے کے لئے 19 ممبران اسمبلی کی مزید ضرورت ہے۔ سجاد لون کی پارٹی پیپلز کانفرنس بی جے پی کی حمایت کررہی ہے، اس لئے پارٹی کو دو ممبران کی حمایت یہاں سے مل جائے گی، لیکن اس کے باوجود اسے 17 ممبران اسمبلی کی مزید ضرورت ہوگی۔

پی ڈی پی ممبران کے علاوہ کوئی بھی پارٹی بی جے پی کی حمایت کے لئے تیار نہیں ہے، ایسے میں اگر بی جے پی جموں وکشمیر میں حکومت بنانا چاہتی ہے تو اسے پی ڈی پی کے کم از کم 17 ممبران اسمبلی کے باغی ہونے کی ضرورت ہوگی۔ حالانکہ جیسے جیسے دن گزر رہے ہیں، اس سے ایسا ممکن ہوتا نظر آرہا ہے۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز