جوالا گٹا کا سنسنی خیز انکشاف، ایک افسرنے برباد کردیا میرا مستقبل!۔

جوالا گٹا نے ٹوئٹرپرلکھا "مجھے لگتا ہے مجھے بھی خود کے ساتھ ہوئے ذہنی استحصال کو سامنے لانا چاہئے"۔

Oct 10, 2018 12:34 PM IST | Updated on: Oct 10, 2018 12:34 PM IST

خواتین کے جنسی استحصال کے خلاف چلائے جارہے (#می ٹو مہم) نے ملک میں کافی ہنگامہ مچا دیا ہے۔ اداکارہ تنوشری دتہ کے اداکار نانا پاٹیکرپرجنسی استحصال کے الزام لگانے کے بعد کئی دوسری خواتین بھی اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کا انکشاف کررہی ہیں۔ اسی فہرست میں اب بیڈمنٹن اسٹارجوالا گٹا کا نام بھی جڑگیا ہے۔

حالانکہ جوالا گٹا نے اپنے ٹوئٹراکاونٹ  پرخود اس کا انکشاف کیا ہے۔ حالانکہ جوالا گٹا کا کہنا ہے کہ یہ استحصال جسمانی نہ ہوکرذہنی تھا۔  جوالا گٹا نے ٹوئٹرپر لکھا "مجھے لگتا ہے مجھے بھی خود کے ساتھ ہوئے ذہنی استحصال کو سامنے لانا چاہئے"۔

جوالا گٹا کا سنسنی خیز انکشاف، ایک افسرنے برباد کردیا میرا مستقبل!۔

بیڈمنٹن کھلاڑی جوالا گٹا: فائل فوٹو

Loading...

جوالا گٹا نے لکھا ہے کہ "سال 2006 میں جب سے یہ شخص چیف بنا ہے، اس نے مجھے نیشنل چمپئن ہونے کے باوجود ٹیم سے باہر کردیا۔ جب میں ریو سے واپس لوٹی تو مجھے نیشنل ٹیم سے باہر کردیا گیا۔ جب وہ شخص کامیاب نہ ہوسکا تو اس نے میرے ساتھیوں کو دھمکیاں دیں اورانہیں پریشان کیا"۔

 

جوالا گٹا نے آگے لکھا "اس نے مجھے ہرطرح سے الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی۔ ریو اولمپک کے بعد جس کھلاڑی کے ساتھ مجھے مشترکہ ڈبلز کھیلنا تھا، اسے بھی دھمکی دی گئی۔ مجھے ٹیم سے باہر نکال دیا گیا۔ یہ ایک وجہ ہے کہ میں نے کھیلنا چھوڑ دیا"۔

یہ بھی پڑھیں:     سائنا نہوال اس اسٹار کھلاڑی سے کریں گی شادی ، 10 سال سے ہے ان کا رشتہ

یہ بھی پڑھیں:    بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو بنیں گی ڈپٹی کلکٹر ، اے پی پبلک سروس کمیشن نے دی منظوری

یہ بھی پڑھیں:     سائنا نہوال کا کردار ادا کریں گی شردھا کپور، کہا۔ اب تک کی سب سے مشکل فلم

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز