پنک لائن پر شکورپور اور مایاپوری کے درمیان ٹرائل رن شروع

Jun 22, 2017 08:58 PM IST | Updated on: Jun 22, 2017 08:58 PM IST

نئی دہلی: دہلی میٹرو کی مجلس پارک سے شیو وہار جانے والی پنک لائن کا شکورپر سے مایاپوری کے درمیان ٹرائل رن آج سے شرو ع ہوگیا۔ 59کلومیٹر طویل اس لائن کے تقریباََ ساڑھے چھ کلومیٹر طویل اس حصہ پر ٹرائل ٹرین کو آج دہلی میٹرو کے منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر منگو سنگھ نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس لائن کے پوری طرح چالو ہونے کے بعد یہ دہلی میٹرو کی سب سے طویل لائن بن جائے گی۔

شروع میں اس لائن پر ڈرائیوروں کی مدد سے ہی ٹرینوں کو چلایا جائے گا لیکن کچھ وقت بعد دہلی میٹرو کی بغیر ڈرائیور کی ٹرینوں کو سب سے پہلے اسی لائن پر چلایا جائے گا۔ اس سے قبل ان کا باریکی سے معائنہ کیا جائے گا ۔ اس کے لئے لائن پر مواصلات پر مبنی نئی سگنل تکنیک کا استعمال کیا جائے گا۔ شکور پور سے مایاپوری کے درمیان کا حصہ پوری طرح ایلی ویٹڈ ہوگا اور اس پر پانچ اسٹیشن شکورپور، پنجابی باغ مغرب، ای ایس آئی اسپتال، راجوری گارڈن اور مایاپوری ہوں گے۔

پنک لائن پر شکورپور اور مایاپوری کے درمیان ٹرائل رن شروع

راجوری گارڈن انٹرچینج اسٹیشن ہوگا جہاں پنک لائن دوارکا سے نوئیڈا اور ویشالی جانے والی بلو لائن سے ملے گی۔ یہ دونوں اسٹیشن ایلی ویٹڈ ہوں گے اور ان پر پہنچنے کے لئے 310میٹر لمبے فٹ اوور برج سے جانا ہوگا جس پر ٹریولیٹر لگے ہوں گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز