Live Results Assembly Elections 2018

نوح : پولیس چوکی میں لوٹ مار اور حملہ ، 60 افراد کے خلاف معاملہ درج ، ملزمین کی تلاش شروع

ہریانہ کے ضلع نوح میں بدھ کی رات کو آکیڑا پولیس چوکی میں لوٹ مار اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے معاملہ میں نوح تھانہ پولیس نے چھ نامزد اور 60 نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Dec 06, 2018 10:53 PM IST | Updated on: Dec 06, 2018 10:53 PM IST

ہریانہ کے ضلع نوح میں بدھ کی رات کو آکیڑا پولیس چوکی میں لوٹ مار اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے معاملہ میں نوح تھانہ پولیس نے چھ نامزد اور 60 نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ فی الحال معاملہ کے ملزمین پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ پولیس ملزمین کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے ۔

یہ معاملہ بدھ کی شام سات بجے کا ہے۔ بڑکلی کی جانب سے پتھرسے بھرے تیز رفتار ڈمبر نے آکیڑا پولیس چوکی کے سامنے بائیک سوار کو ٹکر ماردی اور ڈمپر پلٹ گیا ۔ حادثہ میں زخمی بائیک سوار کو نلہڑ میڈیکل کالج لے جایا گیا ۔ حادثہ کو دیکھتے ہی لوگوں کی بھیڑ اکٹھا ہوگئی اور گڑگاوں الور روڈ کو جام کرتے ہوئے پولیس چوکی پر حملہ بول دیا ۔

نوح : پولیس چوکی میں لوٹ مار اور حملہ ، 60 افراد کے خلاف معاملہ درج ، ملزمین کی تلاش شروع

نوح : پولیس چوکی میں لوٹ مار اور حملہ ، 60 افراد کے خلاف معاملہ درج ، ملزمین کی تلاش شروع

آکیڑی چوکی انچارج کے مطابق حادثہ کے بعد بھیڑ میں افواہ پھیل گئی کہ پلٹے ڈمپر کے پتھروں کے نیچے کوئی بچہ دبا ہے ، جبکہ کوئی بچہ دبا نہیں تھا ۔ حادثہ میں بائیک سوار کو چوٹ آئی ، جس کے بعد اس کو اسپتال پہنچادیا گیا ۔ اس کے بعد بھیڑ بے قابو ہوکر چوکی میں داخل ہوگئی ۔ یہاں کافی سمجھانے کے بعد بھی نہیں مانے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز