پلوامہ میں جنگجوؤں کا سیکورٹی فورسز پر حملہ ، تلاشی آپریشن شروع

May 13, 2017 03:52 PM IST | Updated on: May 13, 2017 03:52 PM IST

سری نگر۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہفتہ کے روز جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ جنگجوؤں نے یہاں سے 35 کلو میٹر دور ضلع پلوامہ کے سیر ترال میں فوج کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کی جس کے بعد طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی گشتی پارٹی پر حملے کے مرتکب جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نزدیکی کیمپوں سے سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک طلب کرکے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیر لیا گیا ہے۔

پلوامہ میں جنگجوؤں کا سیکورٹی فورسز پر حملہ ، تلاشی آپریشن شروع

فائل فوٹو: پی ٹی آئی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز