رامجس کالج تنازع : رجیجو اورتیواری نے گرمیہر کی دماغی حالت پر اٹھائے سوال ، پرتاپ نے داؤد سے کیا موازنہ

Feb 27, 2017 06:53 PM IST | Updated on: Feb 27, 2017 09:35 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے رام جس کالج میں ہوئے واقعات پر آج کہا کہ ملک جب کمزور پڑا ہے ، اس پر غیر ملکی حملے ہوئے ہیں۔ کرگل کی لڑائی میں مارے گئے ایک فوجی کی بیٹی اور لیڈی شری رام کالج کی طالبہ گرمیہر کور کے اس بیان پر کہ اس کے والد کو پاکستان نے نہیں ، بلکہ جنگ نے مارا ہے ،مسٹر رجیجو نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر کہا کہ وہ نہیں سمجھ پارہے ہیں کہ اس چھوٹی سی بچی کے دماغ میں ایسا زہر کون بھررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کسی پر حملہ نہیں کیا ،لیکن جب جب ملک کمزور ہوا ہے اس پر باہر سے حملے ہوئے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے رامجس کالج میں لگے ملک مخالف نعروں کے حوالے سے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انہیں ہندوستان سے آزادی چاہئے ، لیکن انہیں ان لوگوں کی آواز بھی سننی چاہئے ،جو پڑوسی ممالک میں مظالم سہنے کے بعد ہندوستان آکر پناہ لیتے ہیں ۔ یہ باتیں اس بات کا اشارہ ہیں کہ ہندوستان کے حالات پڑوسی ملک سے بہتر ہیں۔

رامجس کالج تنازع : رجیجو اورتیواری نے گرمیہر کی دماغی حالت پر اٹھائے سوال ، پرتاپ نے داؤد سے کیا موازنہ

رجیجو کے علاوہ دہلی بی جے پی کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ کوئی اس طالبہ کا کوئی استعمال کر رہا ہو، عام آدمی پارٹی یا پھر کانگریس اس کے دماغ میں غلط بات ڈال رہے ہیں۔ منوج تیواری نے اپنے بیان کی ویڈیو بھی اس کے ساتھ شیئر کی ہے۔

بی جے پی کے ایک دوسرے لیڈر نے تو گرمیهر کا موازنہ داؤد ابراہیم سے ہی کر دیا۔ پرتاپ سمها نے داؤد اور گرمیهر کی تصویر ایک ساتھ لگا کر اپنے ٹویٹر ہینڈل سے اسے شیئر کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز