مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی بہن کے ساتھ گالی گلوچ ، جان سے مارنے کی دھمکی ، پولیس نے درج کی شکایت

Sep 17, 2017 12:52 PM IST | Updated on: Sep 17, 2017 12:53 PM IST

بریلی : اترپردیش کے بریلی شہر میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی ہمشیرہ فرحت نقوی کے ساتھ گالی گوچ اور دھمکی دینے کا معاملہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرحت کا نامعلوم بدمعاشوں نے کافی دور تک تعاقب کیا ، گالی گلوچ کی ، جان سے مارنے کی دھمکی دی اور پھر فرار ہوگئے ۔ فرحت کی شکایت پر پولیس نے شکایت درج کرلی ہے اور معاملہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

فرحت نقوی کا کہنا ہے کہ پہلے بھی انہیں اس طرح کی دھمکیاں مل چکی ہیں ۔ خیال رہے کہ فرحت نقوی میرا حق فاونڈیشن نام کی ایک این جی او چلاتی ہیں ، جو طلاق متاثرہ خواتین کے حقوق کی لڑائی لڑتی ہے۔

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی بہن کے ساتھ گالی گلوچ ، جان سے مارنے کی دھمکی ، پولیس نے درج کی شکایت

فرحت نقوی پولیس لائن میں واقع کنبہ مشاورتی سینٹر گئی تھیں ۔ جب وہ وہاں سے باہر نکلیں اور پھر آٹو سے جانے لگیں تو کچھ نامعلوم کار سواروں نے ان کا تعاقب کیا ۔ فرحت جیسے ہی خاتون پولیس تھانہ کے رکیں تو کار سواران کے ساتھ گالی گلوچ کرنے لگے اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر فرار ہوگئے ۔

واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر چوکی کی سی سی ٹی کو کھنگالنے کی کوشش کی ، مگر اس وقت بجلی نہیں ہونے کی وجہ سے کوئی بھی ریکارڈنگ نہیں ہوسکی تھی۔ پولیس نے جلد ہی نامعلوم بدمعاشوں کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز