اترپردیش : یوگی کے وزیر کی گاڑیوں نے روندی فصل ، پیروں میں گڑ کر گڑگڑایا کسان

اترپردیش کے جالون ضلع کے انچارچ وزیر جے کمار سنگھ عرف جیکی نے بدھ کے روز ارئی تحصیل کے چرکھی روڈ میں ایک گئو شالہ کا سنگ بنیاد رکھا

Oct 26, 2017 03:00 PM IST | Updated on: Oct 26, 2017 03:00 PM IST

جالون : اترپردیش کے جالون ضلع کے انچارچ وزیر جے کمار سنگھ عرف جیکی نے بدھ کے روز ارئی تحصیل کے چرکھی روڈ میں ایک گئو شالہ کا سنگ بنیاد رکھا ، لیکن سنگ بنیاد کی جگہ تک پہنچنے کیلئے وزیر کے قافلہ کی گاڑیوں نے ایک غریب کسان کی فصل کو روند ڈالا ۔ اس کے بعد کسان نے وزیر کے پیروں میں گرکر معاوضہ کی فریاد کی۔

دراصل جس مقام پر سنگ بنیاد رکھا جانا تھا، اس راستے میں کسان دیویندر کمار نے ڈیر بیگھے میں سرسوں کی فصل بوئی تھی ، لیکن وزیر موصوف کے ساتھ آئے ممبر پارلیمنٹ ، تین بی جے پی ممبران اسمبلی اور اعلی افسروں کی گاڑیوں نے اس کی فصل کو برباد کردیا۔

اترپردیش : یوگی کے وزیر کی گاڑیوں نے روندی فصل ، پیروں میں گڑ کر گڑگڑایا کسان

اس کے بعد متاثرہ کسان اپنا درد لے کر وزیر جیل جے کمار سنگھ کے پیروں میں گڑ پڑا اور گڑگڑانے لگا۔ افسروں اور لیڈروں نے درمیان وزیر نے جھک کر تو کسان کو اٹھایا اور اس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ، لیکن انہوں نے کسان ڈیر بیگھا کی برباد ہوئی فصل کی قیمت محض 4000 ہزار روپے لگائی اور فوری طور پر یہ رقم دے کر کسان کو بھگا دیا۔

متاثرہ کسان دیویندر کمار کا کہنا ہے کہ تین بیگھا میں اس نے سرسوں کی فصل بوئی تھی ، لیکن لگ بھگ آدھے کھیت کو وزیر اور افسروں کی گاڑیوں نے روند دیا ، جس کی وجہ سے فصل برباد ہوگئی ۔ اس نے بتایا کہ قرض لے کر اس نے یہ کھیتی کی تھی ۔ ایسے میں صرف 4000 روپے معاوضہ ملنا کتنا صحیح ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز