کانپور: لڑکی کو ملنے بلایا اور پھر تین دوستوں نے کی اجتماعی عصمت دری

کانپور میں پیر کے روز دیر شام ایک نابالغہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Jun 26, 2018 10:21 AM IST | Updated on: Jun 26, 2018 11:07 AM IST

کانپور میں پیر کے روز دیر شام ایک نابالغہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔  لڑکی کے دوست نے اسے گنگا بیراج کے کنارے بلایا اوروہاں پر لڑکے اور اس کے دو دوستوں نے مل کر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس محکمہ میں ہنگامہ ہو گیا۔ خاندان والوں کی تحریرپر نواب گنچ پولیس نے سدھارتھ سمیت دیگر ملزمین کے خلاف اجتماعی عصمت دری، پاکسو ایکٹ، ایس سی ایس ٹی ایکٹ سمیت دیگر ایکٹ میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ارسلا اسپتال میں لڑکی کا میڈیکل کرایا گیا ہے۔

واضح ہو کہ نواب گنج تھانہ علاقہ میں رہنے والی 15 سالہ لڑکی جاگرن پارٹی میں فنکار ہے۔ متاثرہ کے والد کے مطابق، پروگرام کے درمیان بیٹی کی اناو کے سدھارتھ نام کے نوجوان سے بات چیت ہونے لگی اور اسی نے بیٹی کو گنگا بیراج پر ملنے کے لئے بلایا۔ وہاں گنگا پار جنگل میں لے جا کر پہلے سے موجود اپنے دو دوستوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ لیکن جب متاثرہ نے مخالفت کی تو اس کے منہ میں کپڑا بھر دیا۔

کانپور: لڑکی کو ملنے بلایا اور پھر تین دوستوں نے کی اجتماعی عصمت دری

علامتی تصویر

اسی درمیان نابالغہ کی چیخیں سن کر گاوں والے پہنچے تو تینوں موقع سے فرار ہو گئے۔ گاوں والوں کی مدد سے لڑکی گھر پہنچی۔ علاوہ ازیں معاملہ کی اطلاع نواب گنج پولیس کو دی گئی۔ ایس پی مغرب سنجیو سمن نے بتایا کہ متاثرہ کی تحریر پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور جلد ہی ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز