نابالغ لڑکی کا دو لوگوں نے ریپ کرکے بنایا ویڈیو، حاملہ ہونے پر ہوا انکشاف

اس بات کی بھنک گھر والوں کو نہیں لگی کیونکہ متاثرہ کو ڈرایا گیا تھا کہ اگر منھ کھولے گی تو ویڈیو کو وہ عام کر دیں گے

Oct 06, 2018 12:44 PM IST | Updated on: Oct 06, 2018 03:00 PM IST

یمنا نگر میں ایک دن پہلے وحشی نما باپ کا چہرہ سامنے آیا تھا تو دوسرے دن پڑوسیوں کی ایسی کرتوت سامنے آئی ہے جس نے بیٹیوں کے تحفظ پر سوال کھڑے کر دئے ہیں۔ الزام ہے کہ یمنا نگر کے ایک گاؤں کی رہنے 16 سال کی لڑکی گھر پر اکیلی تھی اور اس کا پڑوسی بہلا پھسلا کر اسے اپنے گھر لے گیا۔ وہاں اس نے نابالغہ کا ریپ کیا وہیں دوسرے پڑوسی نے ان دونوں کا ویڈیو بنا دیا۔ دونوں شخص اسے بلیک میل کرتے ہوئے تین ماہ سے ریپ کرتے آرہے تھے۔

اس بات کی بھنک گھر والوں کو نہیں لگی کیونکہ متاثرہ کو ڈرایا گیا تھا کہ اگر منھ کھولے گی تو ویڈیو کو وہ عام کر دیں گے۔ اس کے چلتے متاثرہ منھ بند کرکے ان درندوں کو سہتی رہی۔ لیکن بدھ کو اچانک جب لڑکی کی حالت بگڑی تو گھر والے اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ یہاں ڈاکٹروں نے اسے تین ماہ کا حاملہ بتایا جسے سنتے ہی گھر والوں کے پاؤں تلے زمین کھسک گئی۔ جب گھر والوں نے لڑکی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے سب کچھ گھر والوں کو بتا دیا۔

نابالغ لڑکی کا دو لوگوں نے ریپ کرکے بنایا ویڈیو، حاملہ ہونے پر ہوا انکشاف

علامتی تصویر

Loading...

اہل خانہ نے فورا اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے لڑکی کی طبی جانچ کروائی۔ پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔ وہیں دونوں ملزم فرار ہیں۔ پولیس کی مانیں تو جلد ہی دونوں ملزم ان کی گرفت میں ہوں گے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز