Live Results Assembly Elections 2018

نابالغ بھتیجی کا چاچا نے کیا ریپ، بیمار ہونے پر بچی نے ڈاکٹر کو بتائی آپ بیتی

بچی کی طبیعت خراب ہوئی تو اسے اسپتال میں علاج کیلئے لایا گیا۔ جہاں پر اس نے یہ ساری آپ بیتی ڈاکٹر کو بتائی۔

Dec 07, 2018 12:24 PM IST | Updated on: Dec 07, 2018 12:24 PM IST

گروگرام کے سوہنا علاقے میں ایک بار پھر رشتے کو شرمسار کردینے والا معاملہ سامنےیا ہے۔ یہاں ایک چاچا نے اپنی ہی 12 سال کی بھتیجی کے ساتھ ریپ کیا۔ چاچا نے اس گھنونی حرکت کو قریب 6 مہینے پہلے انجام دیا تھا۔

اس کے بعد جب نابالغ بچی کی طبیعت خراب ہوئی اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسپتال میں داخل بچی نے آپ بیتی ڈاکٹر کو بتائی۔ ڈاکٹر نے واقعے کی جانکاری سوہنا پولیس کو دی۔ سوہنا پولیس نے اہل خان کے بیان پر ملزم چاچا کے خلاف پوکسوایکٹ کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔ پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیم تشکیل کی  ہے اور دعوی کیا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

نابالغ بھتیجی کا چاچا نے کیا ریپ، بیمار ہونے پر بچی نے ڈاکٹر کو بتائی آپ بیتی

علامتی تصویر

Loading...

نابالغ نے بتایا کہ اس کی فیملی میں رہنے والا چاچا روی اس کے پڑوس میں رہتا ہے۔ اس نے نشے کی حالت میں ایک دن اس نے اس کا ریپ کیا۔ 6 ماہ بعد جب متاثرہ بچی کی طبیعت خراب ہوئی تو اسے سفدرجنگ اسپتال میں علاج کیلئے لایا گیا۔ جہاں پر اس نے یہ ساری آپ بیتی ڈاکٹر کو بتائی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد اہل خانہ نے پولیس میں شکایت کی۔

 

Loading...

ری کمنڈیڈ اسٹوریز