یوپی کی یوگی حکومت میں سرکاری اسکیموں سے اب ختم ہو گا اقلیتی کوٹہ

May 22, 2017 12:41 PM IST | Updated on: May 22, 2017 12:45 PM IST

لکھنئو۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت پیشرو اکھلیش سرکار کے ایک اور فیصلے کو پلٹنے کی تیاری میں ہے۔ دراصل یوپی حکومت کے سماجی بہبود محکمہ کے تمام منصوبوں میں اقلیتوں کو دیا جانے والا 20 فیصد کوٹہ ختم ہو گا۔ سماج وادی پارٹی کی حکومت نے کابینہ اجلاس کے ذریعے تمام سرکاری منصوبوں میں 20 فیصد کوٹے کی منظوری دے دی تھی۔ اس کے لئے خاص گائڈ لائن جاری کی گئی تھی۔ موجودہ حکومت میں سماجی بہبود کے وزیر رماپتی شاستری نے اس کوٹے کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا، "منصوبوں میں کوٹہ دینا مناسب نہیں ہے۔ ہم اسے ختم کرنے کے حامی ہیں۔ منصوبوں سے بغیر کسی امتیاز کے سبھوں کی ترقی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس تجویز کو کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا، جہاں اس کے پاس ہونے کی پوری امید ہے۔ نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے کہا، "ہم اس معاملے کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ جو غیر ضروری ہو گا اس کو ہٹائیں گے اور جو ضروری ہوگا اسے آگے بڑھائیں گے۔ بتا دیں کہ فی الحال 85 منصوبوں میں اقلیتوں کو 20 فیصد کوٹے کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔

یوپی کی یوگی حکومت میں سرکاری اسکیموں سے اب ختم ہو گا اقلیتی کوٹہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز