میر واعظ نے پاکستان کی جیت کا جشن منایا، گمبھیر نے کہا اب وہیں منائیں عید

Jun 19, 2017 10:58 AM IST | Updated on: Jun 19, 2017 10:59 AM IST

نئی دہلی۔ اتوار کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر کافی گہما گہمی ہے۔ ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی ایک ٹویٹ کر علیحدگی پسند لیڈر میر واعظ عمر فاروق کو آڑے ہاتھوں لیا۔

گمبھیر نے میر واعظ کو پاکستان جا کر عید منانے کی صلاح دے ڈالی۔ گمبھیر نے ٹوئٹر پر لکھا، "میر واعظ کے لئے ایک مشورہ ہے کہ وہ سرحد کے پار (پاکستان) کیوں نہیں چلے جاتے؟ وہاں آپ کو بہتر پٹاخے (چائنیز) ملیں گے۔ عید بھی وہیں منانا، میں آپ کا سامان باندھنے میں آپ کی مدد کروں گا۔ "

میر واعظ نے پاکستان کی جیت کا جشن منایا، گمبھیر نے کہا اب وہیں منائیں عید

کیوں کیا گمبھیر نے یہ ٹویٹ

دراصل، گمبھیر نے یہ ٹویٹ میر واعظ کے اس ٹویٹ کے جواب میں کیا جس میں میر واعظ ہندوستان کی شکست کے بعد پٹاخے پھوٹنے اور عید منانے کی باتیں کر رہے ہیں۔ میر واعظ نے ہندوستان کی شکست کے بعد ٹوئٹر پر لکھا تھا، "ہر طرف پٹاخے پھوٹ رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے عید جلدی آگئی۔ بہتر ٹیم کے نام آج کا دن۔ پاکستان کو جیت کی مبارکباد۔"

گمبھیر کے ٹویٹ کو لوگوں کی بھاری حمایت ملی اور لوگوں نے یہاں تک کہا کہ وہ میر واعظ کے ٹکٹ کا پیسہ دینے کے لئے تیار ہیں۔ لوگوں نے گمبھیر کے اس ٹویٹ کے بعد میر واعظ کو خوب لتاڑا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز