پاکستان میں لاپتہ ہوئے دو ہندوستانی سجادہ نشین وطن لوٹے

Mar 20, 2017 04:10 PM IST | Updated on: Mar 20, 2017 04:10 PM IST

نئی دہلی۔  پاکستان میں لاپتہ ہوئے دو سجادہ نشین آج اپنے ملک واپس لوٹ آئے۔ حضرت نظام الدین اولیا درگاہ کے سجادہ نشین سید آصف علی نظامی (80) اور انکے بھتیجے علی نظامی آٹھ مارچ کو پاکستان گئے تھے اور یہ دونوں کراچی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد مبینہ طور سے لاپتہ ہوگئے تھے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے اس حوالے سے ہفتہ کے روز پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز سے بات کی تھی اور اس معاملہ میں مداخلت کی درخواست کی تھی۔

پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ہندوستانی اپنے معتقدین سے ملنے کے لئے اندرون سندھ  گئے تھے۔  وہ دہلی میں اپنے رشتہ داروں سے فون پر رابطہ نہیں کرسکے تھے کیونکہ پاکستان کے اس علاقہ میں فون کا نیٹ ورک نہیں تھا۔

پاکستان میں لاپتہ ہوئے دو ہندوستانی سجادہ نشین وطن لوٹے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز