دہلی پولیس کی صفائی: لاپتہ جے این یو طالب علم نجیب کا نہیں ہے آئی ایس سے تعلق

Mar 21, 2017 08:45 PM IST | Updated on: Mar 21, 2017 08:45 PM IST

نئی دہلی۔ میڈیا میں آئی خبروں کو خارج کرتے ہوئے دہلی پولیس نے منگل کی شام واضح کر دیا ہے کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) سے لاپتہ طالب علم نجیب کا دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ دہلی پولیس کے ترجمان دیپیندر پاٹھک نے پریس کانفرنس کر کہا کہ تفتیش کے دوران نجیب کے اسلامک اسٹیٹ سے کسی طرح کے تعلق ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ دہلی پولیس نے کورٹ کو بتایا ہے کہ جے این یو سے لاپتہ نجیب نے انٹرنیٹ پر کئی بار اسلامک اسٹیٹ سرچ کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ آئی ایس کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہا تھا۔

دہلی پولیس کی صفائی: لاپتہ جے این یو طالب علم نجیب کا نہیں ہے آئی ایس سے تعلق

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز