بھینس اور بچھڑے کو لے جا رہے لوگوں پر بھیڑ نے کیا حملہ، پولیس نے درج کیا کیس

Jul 08, 2017 03:25 PM IST | Updated on: Jul 08, 2017 03:25 PM IST

نئی دہلی ۔ دہلی کے نانگلوئی-نجف گڑھ روڈ کے موڑ پر جمعہ کی رات بھیڑ نے جانوروں سے بھری ایک گاڑی پر حملہ بول دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ 8.35 کے آس پاس کا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہریانہ کے الگ الگ علاقوں سے بھینس اور کچھ دیگر مویشیوں کو 5 گاڑیوں میں بھر کر غازی پور لے جایا جا رہا تھا، تب یہ حملہ ہوا۔

نانگلوئی-نجف گڑھ روڈ کے موڑ پر جب گاڑیاں ٹرن لینے کے لئے دھیمی ہوئیں، اسی دوران موجود لوگوں نے گاڑیاں روک کر حملہ کر دیا۔ پھر پاس ہی کے گاؤں کے لوگ آ گئے۔ متاثرین کا دعوی ہے کہ 100 کے آس پاس بھیڑ نے حملہ کیا۔ تمام جانور بھگا دئیے۔ گاڑیوں کو توڑ ڈالا۔ کچھ نے بھاگ کر جان بچائی اور پولیس کو کال کیا۔

بھینس اور بچھڑے کو لے جا رہے لوگوں پر بھیڑ نے کیا حملہ، پولیس نے درج کیا کیس

علامتی تصویر

نو بھارت ٹائمس ڈاٹ کام کے مطابق، چار نوجوان علی شان، دلشاد، سوفين اور فریاد زخمی ہوئے ہیں۔ کچھ کو معمولی چوٹ آئی ہے۔ رات سے صبح تک میں پولیس نے متاثرین کے ساتھ مل کر بھگائے جانوروں کو برآمد کر لیا ہے۔ ایک بھینس جو 35300 روپے میں چرخی دادری سے خریدی تھی، وہ لاپتہ ہے۔ پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز