کیدار ناتھ مندر میں وزیر اعظم مودی نے کی پوجا ارچنا ، کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا

Oct 20, 2017 12:29 PM IST | Updated on: Oct 20, 2017 12:29 PM IST

کیدارناتھ: وزیراعظم نریندر مودی بھگوان کیدارناتھ کے درشن کے لئے آج صبح یہاں پہنچے ۔ مسٹر مودی کے ساتھ اتراکھنڈ کے گورنر کے کے پال اور وزیراعلی ترویندر سنگھ راوت بھی پہنچے۔ وزیراعظم مودی نے کیدارناتھ مندر میں درشن کرنے کے بعد یہاں کچھ تعمیراتی منصوبوں کی شروعات کی اور ایک عوامی اجلاس سے بھی خطاب کیا ۔ وزیراعظم صبح خصوصی طیارہ سے دہرہ دون پہنچے ، جہاں گورنر اور وزیراعلی نے ان کا استقبال کیا ۔

خیال رہے کہ یہ وزیر اعظم مودی کا اس سیزن کا دوسرا دورہ ہے ۔ اس سے پہلے وہ کپاٹ کھلنے کے بعد تین مئی کو کیدار ناتھ آئے تھے اور اب دوسری مرتبہ وہ کیدار ناتھ دھام کے کپاٹ بند ہونے سے پہلے آئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ دیوالی کے بعد کیدار ناتھ کے کپاٹ بند کردئے جاتےہیں۔

کیدار ناتھ مندر میں وزیر اعظم مودی نے کی پوجا ارچنا ، کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا

عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کیدار ناتھ کی اس پاک سرزمین سے انہوں نے بھولے بابا سے آشیرواد مانگا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 2022 میں آزادی کی 75 ویں سالگرہ جشن منانے تک ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے وہ خود کو وقف کرناچاہتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز