مودی کابینہ میں پھیر بدل : گوئل اور پردھان کا بڑھ سکتا ہے قد ، رام مادھو اور پرہلاد پٹیل بن سکتے ہیں وزیر

مودی کابینہ میں پھیر بدل کی قیاس آرائی کے درمیان جہاں راجیو پڑتاپ روڈی اور اوما بھارتی سمیت چھ وزار نے استعفی سونپ دیا دیا ہے ، وہیں کچھ نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کرنے کی بھی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے

Sep 01, 2017 10:18 AM IST | Updated on: Sep 01, 2017 12:38 PM IST

نئی دہلی : مودی کابینہ میں پھیر بدل کی قیاس آرائی کے درمیان جہاں راجیو پڑتاپ روڈی اور اوما بھارتی سمیت چھ وزار نے استعفی سونپ دیا دیا ہے ، وہیں کچھ نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کرنے کی بھی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے ۔ جبکہ کچھ وزرا کے قلمدان تبدیل بھی کئے جاسکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی مودی کابینہ میں پھیر بدل کی جاسکتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر توانائی پیول گوئل ، پٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان اور راجیو سنگھ راٹھور کا قد بڑھنا تقریبا طے مانا جارہا ہے ۔ وزارت خزات اور وزارت دفاع کی دو اہم ذمہ داریاں سنبھال رہے ارون جیٹلی کی بھی ذمہ داری کم کی جاسکتی ہے ۔ جبکہ راجیہ سبھا کے رکن رام مادھو ، ونے سہستر بدھے اور بھوپیندر یادو اور لوک سبھا کے رکن پرہلاد پٹیل کو کابینہ میں جگہ مل سکتی ہے ۔

مودی کابینہ میں پھیر بدل : گوئل اور پردھان کا بڑھ سکتا ہے قد ، رام مادھو اور پرہلاد پٹیل بن سکتے ہیں وزیر

ذرائع کے مطابق موجودہ وزیر ریلوے سریش پربھو کا قلمدان تبدیل کیا جاسکتا ہے اور ان کی جگہ نتن گڈکری کو نیا وزیر ریل بنایا جاسکتا ہے ۔ سریس پربھو کو وزیر ماحولیات کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے ۔ خبریں ایسی بھی ہیں کہ ریل ، ہوائی اور سڑک وزارتوں کو ایک کرکے اس کی کمان نتن گڈکری کو سونپی جاسکتی ہے ۔

کابینہ میں پھیر بدل کے درمیان اتحادی پارٹیوں کو بھی جگہ دی جائے گی ۔ حال ہی میں بی جے پی ساتھ آئی جے ڈی یو سے دو وزیر بنائے جاسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ شیو سینا اور ٹی ڈی پی سے بھی ایک ایک وزیر بنائے جاسکتے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز