مرکزی کابینہ میں جے ڈی یوکی عدم شمولیت نتیش کیلئے بڑا جھٹکا، نہیں سمجھ پائے تو کھسک جائے گی سیاسی زمین : ساجد ملک

Sep 10, 2017 01:00 PM IST | Updated on: Sep 10, 2017 01:00 PM IST

نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن اورسماجی کارکن ساجد ملک نے کہاکہ مرکزی کابینہ میں نتیش کمار کی پارٹی کو شامل نہ کرکے بی جے پی نے ان کو زبردست جھٹکا دیا ہے اگر وہ اس معاملے کو نہیں سمجھ پائے تو بہار میں ان کی سیاسی زمین کھسک جائے گی اور اپنی سیاسی وقعت کھو دیں گے کیوں کہ بی جے پی نہیں چاہے گی کہ نتیش کمار بہار میں مضبوط ہوں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی کا رویہ اپنے مد مقابل سیاسی پارٹی کو ختم کرنے کا ہوگیا ہے اور مسٹر کمار کی پارٹی جنتا دل متحدہ بھی اس کے نشانے پر ہے۔ یہ بات مسٹر نتیش کمار جس قدر جلد سمجھ جائیں ان کے لئے اتنا ہی اچھا ہوگا۔ بہار سیاسی حالات بہت تیزی سے بدل رہے ہیں اس میں وہ وہاں کھڑے ہیں یہ ان کو دیکھنا ہوگا۔بہار کی موجود ہ صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں سب سے زیادہ نقصان نتیش کمار کا ہوگا کیوں کہ جن کے سہارے وہ اقتدار میں آئے ان میں زبردست ناراضگی ہے اور سیلاب کی صورت حال نے ان میں مزید ناراضگی پیدا کردی ہے

مرکزی کابینہ میں جے ڈی یوکی عدم شمولیت نتیش کیلئے بڑا جھٹکا، نہیں سمجھ پائے تو کھسک جائے گی سیاسی زمین : ساجد ملک

انہوں نے دعوی کیا کہ بہار کے مسلمانوں نے یکطرفہ طور پر عظیم اتحاد کو ووٹ دیا جس کی بنیاد پر نتیش کماربرسراقتدار آئے ہیں مگر مسلمانوں کوہر شعبے میں نظر انداز کیا گیا ہے۔ بے زمین مسلمان کو زمین کی تٖقسیم کے معاملے میں بھی ان کے ساتھ امتیاز برتا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ خود کو فریب خوردہ محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے نتیش کمار کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر وہ اپنی سیاسی پوزیشن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے وہ مسلمانوں کے ساتھ انصاف کریں اور الیکشن کے موقع پرجو انہوں نے مسلمانوں سے وعدہ کیا گیا تھا وہ پورا کریں۔

مسٹر ساجد ملک نے دعوی کیا کہ بہار کی صورت حال تیزی سے خراب ہورہی ہے اور امن و قانون کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔وہ چیزیں یہاں بھی پیش آنے لگی ہیں جویہاں کبھی نہیں ہوا کرتی تھیں۔انہوں نے کہاکہ مسٹر نتیش کمار ان صورت حال کو روکنا ہوگا ورنہ سب سے زیادہ نقصان انہیں ہی اٹھانا ہوگا۔

ری کمنڈیڈ اسٹوریز