وزیر اعظم مودی نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجیوں کے ساتھ منائی دیوالی ، اہل وطن کو دی مبارکبا د

Oct 19, 2017 01:51 PM IST | Updated on: Oct 19, 2017 01:51 PM IST

سری نگر: وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو دیوالی کا تہوار منانے کے لئے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر پہنچے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم غیرمتوقع طور پر پاکستان کے ساتھ ملنے والی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے گریز سیکٹر پہنچے اور فوجی جوانوں کو دیوالی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔ انہوں نے بتایا ’وزیر اعظم ایل او سی کے داور میں واقع آرمی بریگیڈ ہیڈکوارٹرس پہنچے جہاں وہ فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منائیں گے‘۔

قابل ذکر ہے کہ فوجی سربراہ جنرل بپن راوت وزیر اعظم کے دورے سے ایک روز قبل ہی کشمیر وارد ہوئے اور یہاں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کا دیوالی کے موقع پر گریز آمد کا مقصد سرحدوں پر تعینات فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجیوں کے ساتھ منائی دیوالی ، اہل وطن کو دی مبارکبا د

دیوالی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکبا د

وزیراعظم مودی نے دیوالی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکبا ددی ہے۔ وزیراعظم نے ٹوئٹر پر آج جاری ایک بیان میں دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیوالی کے تہوار پر تمام اہل وطن کو نیک خواہشات ۔ مسٹر مودی نے اس موقع پر دےئے (چراغ) کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں خوشحالی، اچھی صحت اور تمام کے لئے خوشی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ تصویر میں مسٹر مودی کے ہندی میں دستخط بھی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز