مودی حکومت نے تین سال میں صرف وعدہ خلافیوں کا ریکارڈ قائم کیا ہے: راہل گاندھی

May 16, 2017 06:12 PM IST | Updated on: May 16, 2017 06:12 PM IST

نئی دہلی۔  کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کے دور اقتدارکو عوام کے ساتھ دھوکے کا دور قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ تین سال میں اس نے صرف وعدہ خلافیاں کی ہیں، اس لئے اسے یہ بتانا چاہیے کہ جشن کس بات کا منایا جا رہا ہے۔ کانگریس کے نائب صدر نے مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر ٹویٹ کیا کہ " تین سال میں صرف وعدہ خلافیاں ہوئیں، زمینی سطح پر کوئی کامیابی نہیں رہی اور عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے"۔ انہوں نے حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر بی جے پی کے جشن منانے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملازمتوں کے لئے در در بھٹک رہے ہیں، کسان خودکشی کر رہے ہیں اور سرحد پر فوجی جوان مارے جا رہے ہیں۔ مگر حکومت کس بات کا جشن منا رہی ہے؟"۔

واضح ر ہے کہ بی جے پی نے پیر کو مرکز کی مودی حکومت کے تین سال پورے ہونے کے موقع پر ملک کے تین سو سے زیادہ اضلاع میں 'مودی فیسٹ' کا انعقاد کرنے کا پروگرام بنایا ہے اور اس کے تحت 26 مئی سے 15 جون تک ملک بھر میں چھ سات پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

مودی حکومت نے تین سال میں صرف وعدہ خلافیوں کا ریکارڈ قائم کیا ہے: راہل گاندھی

کانگریس نائب صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز