غریبوں کی بہتر زندگی میری حکومت کا خواب: مودی، وارانسی میں ایک ہزار کروڑ رپے کے منصوبوں کا افتتاح 

وزیر اعظم نے کہا کہ ہر غریب کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی آنے والی نسل اس کی طرح زندگی نہ (نہ) گذارے۔ ٹھیک اسی طرح ان کی حکومت بھی چاہتی ہے کہ غریبوں کی اگلی نسل بہتر زندگی گذارے ۔ وہ اور ان کی حکومت اسی کام میں مصروف ہے۔

Sep 22, 2017 08:36 PM IST | Updated on: Sep 22, 2017 08:36 PM IST

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ غریبوں کو بہتر زندگی فراہم کرانا ان کی حکومت کا خواب ہے۔ مسٹر مودی آج یہاں ٹریڈ فسلیٹی سینٹر، واٹر ایمبولنس، جل شکتی واہنی اوراتکرش بینک سمیت تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کررہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہر غریب کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی آنے والی نسل اس کی طرح زندگی نہ (نہ) گذارے۔ ٹھیک اسی طرح ان کی حکومت بھی چاہتی ہے کہ غریبوں کی اگلی نسل بہتر زندگی گذارے ۔ وہ اور ان کی حکومت اسی کام میں مصروف ہے۔ اسی کو مرکز بناکر بیشتر منصوبے تیار کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بنیاد سماج کے ہر طبقہ کو بااختیار بنانا ہے۔ تمام مسائل کا حل وکاس کو قرا ردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غریب نہیں رہناچاہتا ۔ کام کرنے کا موقع مل جائے تو غریب غریب نہیں رہے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کسی غریب سے اگر پوچھا جائے کہ وہ اپنے بچوں کو بھی غریب رکھنا چاہتا ہے تو غریب فوراً اس سے انکار کرے گا اور کہے گا کہ ہماری آنے والی نسل ہماری طرح نہیں رہے۔ میری نصیب میں جو تھا میں نے بھگتا لیکن میں نہیں چاہتا کہ میری آنے والی نسل بھی غربت میں گذارے۔

غریبوں کی بہتر زندگی میری حکومت کا خواب: مودی، وارانسی میں ایک ہزار کروڑ رپے کے منصوبوں کا افتتاح 

انہوں نے سابقہ حکومتوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو ترقی سے نفرت تھی ۔ سرکاری تجوری الیکشن جیتنے میں ہی تباہ رہتی تھی ۔ مکمل ترقی اسی وقت ہوگی تبھی خواب حقیقت میں بدلیں گے اور غریبوں کو بااختیار بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں دست کاری کے روایتی کاریگروں کی کمی نہیں ہے۔د ست کاری کے بے مثال نمونے یہاں کی مصنوعات میں دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن عالمی بازار کی کمی کی وجہ سے ان کاریگروں کی مالی حالت خستہ ہے۔ اس سے ان کی اقتصادی ترقی کی رفتار رک جاتی ہے ۔ ٹریڈ فیسلیٹی سینٹر دست کاری کے شعبہ میں نئے معیارات قائم کرے گا۔ اس سے کاریگروں کو دنیا بھر میں اپنی مصنوعات کی ترویج و اشاعت اور فروخت کے مواقع ملیں گے۔

مسٹر مودی نے کہ اکہ پچھلے دوروں میں بنکر کہتے تھے کہ ان کے بچے خاندانی دھندے سے وابستہ نہیں ہونا چاہتے ۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر یہ امانت چھوٹ گئی تو تاریخ معاف نہیں کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تین سو کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ٹریڈ فیسلیٹی سینٹر صرف عمارت ہی نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی صلاحیت کا تعارف کرانے والی ہے۔ا س عمارت میں مستقبل کے نئے دروازے کھولنے کی طاقت ہے۔ انہوں نے آٹو ٹیکسی ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ سیاحوں کو دیگر قابل دید مقامات کی سیرکرانے کے ساتھ یہاں ضرور لائیں۔ ان کا دعوی ہے کہ غیر ملکی سیاح یہاں سے جانے کا نام نہیں لیں گے۔کاشی کی سیاحت اور فن کو فروغ حاصل ہوگا۔ واٹر ایمولنس کے سلسلے میں مسٹر مودی نے کہا کہ واٹر یمبولینس او رجل شکتی واہنی کا مقصد آبی گذرگاہ کو اقتصادی ترقی سے جوڑنا اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

Loading...

مسٹر مودی نے کہا کہ وہ وارانسی اور بڑودہ دونوں جگہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔کاشی کے لئے وقت لگاتا ہوں تو زندگی کوطمانیت حاصل ہوتی ہے۔ کاشی کو خدمت کے لئے منتخب کیا ہے ۔ بڑودہ او رکاشی کو مہامنا ایکسپریس سے جوڑ ا جارہا ہے۔ بڑودہ میں ریلوے کے وزیر پیوش گوئل اور سورت میں ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا مہامنا ایکسپریس کا خیر مقدم کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گجرات سے ٹکسٹائل انڈسٹریز وارانسی پہونچی تھی ۔ بڑودہ عالموں اور وارانسی ثقافت کا شہر ۔ دونوں شہروں کا اقتصادی سرگرمیوں میں تعلق رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک تیز رفتار سے ترقی کررہا ہے ۔ کئی جرات مندانہ قدم اٹھائے جارہے ہیں ۔ بیس پچیس سال سے زیر التوا امور کو ہمت کے ساتھ نمٹایا جارہا ہے۔ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہندوستان تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔ ہندوستان بدل رہا ہے۔ اب مشرقی اترپردیش کو بھی بدلنا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک سو کروڑ روپے کے یہ منصوبے یہاں سماجی تبدیلی میں معاون ہوں گے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز