مودی کے پروگرام میں دھماکے کی آواز سے محتاط ہوئی فورس

وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام میں آج دھماکے کی آواز نے سب کو چونکا دیا اور سیکورٹی فوری طور پر محتاط ہو گئی، تاہم بعد میں پتہ چلا ہے کہ یہ عارضی طور پر بنے پروگرام پنڈال میں لگائی گئی اے سی مشین میں ہلکا دھماکہ تھا

Jul 12, 2018 06:30 PM IST | Updated on: Jul 12, 2018 06:30 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام میں آج دھماکے کی آواز نے سب کو چونکا دیا اور سیکورٹی فوری طور پر محتاط ہو گئی، تاہم بعد میں پتہ چلا ہے کہ یہ عارضی طور پر بنے پروگرام پنڈال میں لگائی گئی اے سی مشین میں ہلکا دھماکہ تھا۔ مسٹر مودی یہاں آرکیلوجیکل سروےآف انڈیا(اےایس آئی) کی نئی عمارت’دھروہربھون‘ کے افتتاح کے لئے آئے تھے۔ وہ اپنا خطاب ختم کر کےاسٹیج کے نیچے آکر سینئر حکام سے ملاقات کر رہے تھے کہ پاس ہی رکھی ایک AC مشین سے دھماکے کی آواز سنائی دی۔

یہ مشین اسی جگہ رکھی ہوئی تھی جہاں وزیر اعظم کے ساتھ آئے ملازمین کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا۔دھماکے کی آواز سنتے ہی وہاں موجود تمام لوگ چونک گئے۔ سیکورٹی بھی فوری طور پر حرکت میں آ گئی۔ لیکن جب یہ پتہ چلا کہ یہ محض اے سی مشین کے پائپ کے پھٹنے کی آواز ہے تو انہوں نے راحت کی سانس لی

مودی کے پروگرام میں دھماکے کی آواز سے محتاط ہوئی فورس

تصویر: رائٹر (فائل تصویر) ۔

Loading...

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز