ٹوئیٹر پر سوریہ نمسکار کی تصاویر شیئر کرنے پر لوگوں کے نشانہ پر آئے محمد کیف

Jan 01, 2017 07:19 PM IST | Updated on: Jan 01, 2017 07:19 PM IST

نئی دہلی : سوریہ نمسکار کرنے پر کرکٹر محمد کیف کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کیف نے ورزش کرتے ہوئے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں ، جس میں وہ سوریہ نمسکار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کیف نے سوریہ نمسکار کو مذہب سے الگ صرف ورزش قرار دیا ۔ اس کے بعد کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر کیف کو نشانہ بنانا شروع کردیا ۔

کاظم افتخار نامی ایک شخص نے ٹویٹ کیا کہ محمد کیف! سوریہ نمسکار اسلام اور اس کی روایات کے خلاف ہے۔ آپ ایسا متنازع بیان کیوں دے رہے ہیں۔

ٹوئیٹر پر سوریہ نمسکار کی تصاویر شیئر کرنے پر لوگوں کے نشانہ پر آئے محمد کیف

جبکہ ایک اور شخص نے ٹویٹ کیا کہ اسلام میں سوریہ نمسکار ممنوع ہے۔ ہم اپنا سر اللہ کے علاوہ کسی اور کے سامنے نہیں جھکا سکتے۔ یہ ایمان کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز