مسلمانوں کے لئے ہندوستان سب سے زیادہ محفوظ جگہ : محمد کیف

May 31, 2017 08:55 PM IST | Updated on: May 31, 2017 08:56 PM IST

نئی دہلی : ہندوستان کے معروف سابق کرکٹر محمد کیف نے بدھ کو ٹویٹر پر ہیش ٹیک آسک کیف کے تحت اپنے مداحوں کے سوالات کا جواب دیا۔ جہاں کئی سوال کیف کی فیلڈنگ سے وابستہ پوچھے گئے، وہیں کچھ سوالات ایسے بھی تھے ، جو ملک کے موجودہ سیاسی اور سماجی مسائل سے وابستہ تھے۔ مثلا روہت رام پال نے ان سے پوچھا کہ ہندوستان میں بیف پر پابندی کو لے کر آپ کی کیا رائے ہے۔کیف نے اس کے جواب میں کہا کہ 'ذاتی طور پر مجھے کسی کی مرضی کے کھانا کھانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ، لیکن صرف اپنا موقف رکھنے کے لئے کسی کے جذبات کو مجروح کرنا صحیح نہیں ہے۔

وہیں ایک ٹویٹر صارف نے پوچھا کہ ہندوستان میں بطور مسلمان آپ کیسا محسوس کرتے ہیں، اس پر کیف کا جواب تھا کہ ہندوستان مسلمانوں کے لئے سب سے زیادہ محفوظ جگہ ہے۔ سوشل میڈیا کو چھوڑ دیں تو یہاں قبولیت اور رواداری دونوں ہیں۔

مسلمانوں کے لئے ہندوستان سب سے زیادہ محفوظ جگہ : محمد کیف

Photo credit : OfficialMohammadKaif@facebook.com

ویسے کیف سے صرف سنجیدہ سوالات ہی نہیں پوچھے گئے بلکہ کچھ تفریحی سوالات بھی پوچھے گئے ۔ کیف سے الہ آباد کی یادوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو جواب ملا کہ 'سنگم پر دوستوں کے ساتھ آسمان کو تكنا اور چھت پر پتنگ اڑانا۔

علاوہ ازیں مبشر نام کے شخص نے ہمت کرکے کیف کی کٹرینہ کیف سے دوستی کے بارے میں بھی پوچھا، تو جواب ملا کہ فی الحال تو نہیں ..!۔

خیال رہے کہ محمد کیف نے 2014 میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی تھی اور انہوں نے یوپی کے پھولپور سے لوک سبھا انتخابات بھی لڑا تھا، لیکن وہ کیشو پرساد موریہ سے ہار گئے تھے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز