ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شمی کو دھمکی ، گالیاں بھی دیں

Jul 18, 2017 11:04 AM IST | Updated on: Jul 18, 2017 11:04 AM IST

نئی دہلی۔ ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر محمد شمی کو جادھوپور میں ان کے گھر کے باہر کچھ لڑکوں نے بھدی گالیاں دیں اور دھمکی دی کہ اگر وہ گھر سے باہر نکلے تو سبق سکھائیں گے۔ ان کی بلڈنگ کے کئیر ٹیکر پر گالی دینے والوں نے دھاوا بولا۔ شمی نے اس معاملے میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ معلومات کے مطابق، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر چار لڑکوں میں سے ایک کی شناخت کر گرفتار کر لیا ہے۔ شمی جس بلڈنگ میں رہتے ہیں وہ تین منزلہ ہے اور وہ خود پہلی منزل پر رہتے ہیں۔ تین دیگر مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جنہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

شمی نے میڈیا کو بتایا، 'ہم نے پولیس کو بتا دیا جو بھی میرے اور میرے خاندان کے ساتھ ہوا۔ امید ہے کہ پولیس ہمیں تحفظ فراہم کرے گی۔ ' شمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی کار سے ساؤتھ سٹی سے اپنی گھر کی طرف آ رہے تھے۔ وہ اپنی کار کو گھر کی پارکنگ میں لے جانے کے لئے بیک کر رہے تھے۔ تبھی ایک موٹر سائیکل سوار آیا اور چلانے لگا۔ شمی بھی اتر گئے اور دونوں کے درمیان خوب بحث ہوئی۔

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شمی کو دھمکی ، گالیاں بھی دیں

محمد شمی: فائل فوٹو

شمی نے بتایا کہ پارکنگ کے دوران وہ شخص ان کی گاڑی کے شیشے کو پیٹنے لگا اور بولا کہ میں اتنا وقت کیوں لگا رہا ہوں۔ شمی نے پلٹ کر کہا کہ اتنی کشادہ سڑک ہے کہ آٹو رکشہ نکلے جا رہے ہیں تو پھر اس کی موٹر سائیکل کیوں نہیں نکل پا رہی۔ بعد میں شمی کار سے پارکنگ کے اندر چلے گئے لیکن الزام لگایا کہ وہ لڑکا کئیر ٹیکر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور لوگوں کو لے کر پھر آئے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز