اب کتے کے ساتھ تصویر شیئر کرنے سوشل میڈیا پرتنقید کی زد میں آئے محمد سمیع

Jan 22, 2017 02:13 PM IST | Updated on: Jan 22, 2017 02:13 PM IST

نئی دہلی : ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہو ئے ہیں۔ اس مرتبہ سمیع نے اپنے فیس بک صفحے پر سیکورٹی ٹیم کے ایک کتے کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے، جس کے بعد کچھ لوگوں نے اس پوسٹ پر انہیں غیر اسلامی کہنا شروع کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سمیع اپنے بیمار والد کو دیکھنے گڑگاؤں آئے تھے۔ سمیع کے والد کو ہارٹ اٹیک آنے کے بعد اپولواسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

اب کتے کے ساتھ تصویر شیئر کرنے سوشل میڈیا پرتنقید کی زد میں آئے محمد سمیع

واضح رہے کہ محمد سمیع اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کے رویے کا شکار ہو چکے ہیں۔ پہلی مرتبہ سمیع نے اپنی بیوی اور بچی کے ساتھ فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں ان کی بیوی ایک سليولیس گاؤن پہنے ہوئی تھی۔ اس تصویر کو لے کر لوگوں نے سمیع اور ان کی بیوی پر غیر مناسب تبصرے کئے تھے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ سمیع کو اپنی بیوی کو اس طرح کے کپڑے نہیں پہننے دینا چاہئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز