Live Results Assembly Elections 2018

کشمیریوں کے حقوق کے لئے آئین میں ترمیم: موہن بھاگوت

نئی دہلی/ناگپور۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے آج کہا کہ جموں وکشمیر کے سبھی شہریوں کو ان کے حقوق دینے کے لئے آئین میں ضروری ترمیم کرکے پرانی توضیعات کو بدلنا ہوگا۔

Sep 30, 2017 08:13 PM IST | Updated on: Sep 30, 2017 08:13 PM IST

نئی دہلی/ناگپور۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے آج کہا کہ جموں وکشمیر کے سبھی شہریوں کو ان کے حقوق دینے کے لئے آئین میں ضروری ترمیم کرکے پرانی توضیعات کو بدلنا ہوگا۔ مسٹر بھاگوت نے آر ایس ایس کے صدر دفتر ناگپور میں دسہرہ کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں 1947 میں پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے آئے لوگوں اور 1990 سے کشمیر وادی سے ہجرت کرنے والے کشمیریوں کے مسائل اب بھی جوں کہ توں برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا انتظام کرنا چاہئے کہ ہمارے یہ بھائی ملک کے دیگر شہریوں کی طرح جمہوری حقوق کا استعمال کرکے خوشحال رہیں اور باعزت اور محفوظ طریقے سے زندگی بسر کریں۔

سنگھ کے سربراہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے ان لوگوں کو ملک کے دیگر شہریوں کی طرح حقوق دستیاب کرانے کے لئے آئین میں ضروری ترمیم کرکے پرانی توضیعات کو بدلنا ہوگا۔ صرف اور صرف اسی طر یقے سے جموں کشمیر کے لوگوں کو دیگر ہندوستانی شہریوں کے ساتھ جوڑا جاسکتا ہے اور ملک کی ترقی میں ان کی شراکت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ مسٹر بھاگوت کا اشارہ غالبا جموں وکشمیر کے خصوصی درجہ سے متعلق آرٹیکل 370اور وہاں کے شہریوں کی تعریف طے کرنے والے آرٹیکل 35 اےکی طرف تھا۔

کشمیریوں کے حقوق کے لئے آئین میں ترمیم: موہن بھاگوت

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت: فائل فوٹو

مسٹر بھاگوت نے کہا کہ دو تین مہینے پہلے تک ایسا لگ رہا تھا کہ کشمیر کے حالات بے قابوہوگئے ہیں لیکن فوج کو مکمل اختیار دے کر دہشت گردوں کے منصوبے پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔ ریاست کے عوام کو اصل دھارے سے منسلک کرنے کے کوششیں کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ پاکستان کی دخل اندازی کی وجہ سے وہاں آئے دن امن وقانون میں خلل پڑتا ہے لیکن پھر بھی خطہ کی ترقی کے ذریعہ صورت حال کو بدلا جاسکتا ہے۔ حکومت کو اس کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز