نکاح کا رجسٹریشن کرا کے خوب سرخیاں بٹورنے والے محسن رضا کا رجسٹریشن منسوخ

Nov 23, 2017 09:52 AM IST | Updated on: Nov 23, 2017 09:52 AM IST

لکھنئو۔ اترپردیش میں بی جے پی کی حکومت بنتے ہی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں شادیوں کے رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا تھا۔ مسلم تنظیموں کی طرف سے اس اقدام کی مخالفت کے بیچ وقف اور اقلیتی معاملات کے وزیر محسن رضا نے اپنی شادی کا رجسٹریشن کرا کے خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔ لیکن اب ان کی رجسٹریشن کی درخواست منسوخ کردی گئی ہے۔

دراصل، طے شدہ مدت میں ضروری قانونی کارروائی پورا نہیں کرنے کی وجہ سے ان کی درخواست منسوخ کر دی گئی۔ اب وزیر کو از سر نو قانونی کارروائی پوری کرنا ہوگی۔

نکاح کا رجسٹریشن کرا کے خوب سرخیاں بٹورنے والے محسن رضا کا رجسٹریشن منسوخ

اہلیہ فوزیہ کے ہمراہ نکاح رجسٹریشن کی درخواست دیتے محسن رضا۔

اس معاملے میں بولتے ہوئے وزیر رضا نے کہا کہ شادی کی رجسٹریشن کو منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق، تین ماہ کے اندر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لے لینا چاہئے۔ لیکن محرم کی وجہ سے سرٹیفکیٹ لینے نہیں جا سکا۔ جلد ہی رجسٹریشن افسر کو درخواست دیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز