مکہ مسجدمقدمہ:مولانا قاسمی کا ملزمین کو بری کئے جانے پر سوال

معروف عالم دین وممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے مکہ مسجد کیس میں این آئی اے

Apr 16, 2018 10:42 PM IST | Updated on: Apr 16, 2018 10:42 PM IST

 معروف عالم دین وممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے مکہ مسجد کیس میں این آئی اے کی خصوصی عدالت کے ذریعہ کیس کے تمام ملزمین کو ناکافی ثبوت کی وجہ سے بری کئے جانے پرسوال کھڑے کئے ہیں۔

مکہ مسجدمقدمہ:مولانا قاسمی کا ملزمین کو بری کئے جانے پر سوال

مولانا اسرارالحق قاسمی۔ فائل فوٹو

ان کا کہناہے کہ اس معاملہ میں تفتیشی ایجنسی،عدالت اور موجودہ مرکزی حکومت نے انصاف پسندی سے کام نہیں لیااور ملزمین کوباقاعدہ سازش کے تحت بچایاگیا ہے۔

مولانا قاسمی نے کہاکہ جس کیس میں خود بنیادی ملزم سوامی اسیمانندنے اقبالیہ بیان دیاہواس کا مودی حکومت کے قائم ہونے کے بعد اپنے بیان سے پلٹ جانااورگواہوں کابھی اپنی گواہیوں سے منحرف ہوجانا یہ ثابت کرتا ہے کہ اس کیس کے ملزموں کوبچانے کی کوشش کی گئی اور بالآخروہ کوشش کامیاب بھی ہوگئی ہے۔

مولانانے کہاکہ اگر یہ تمام کے تمام ملزمین بے قصورہیں توکیا مکہ مسجد بم دھامکہ ہواہی نہیں یااین آئی اے اب دوبارہ مجرموں کوتلاش کرنے کے نام پر بے قصوروں کی گرفتاری کی مہم چلائے گی؟انہوں نے کہاکہ اس کیس میں جانچ کا عمل جس سنجیدگی اور ایمانداری سے ہونا چاہئے تھا اس میں کمی کی گئی اور اس کے نتیجے میں تمام ملزموں کو بری کردیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ اس فیصلہ کو ہائی کورٹ میں اپیل کرناچاہئے۔ واضح رہے کہ مکہ مسجد بم دھماکہ2008میں جمعہ کی نماز کے دوران رونما ہوا تھاجس میں پانچ افرادجاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے تھے،یہ معاملہ پہلے سی بی آئی کے سپردتھا پھر وزارت داخلہ نے این ا?ئی اے کے حوالہ کردیااور پانچ لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی جوسب کے سب سنگھ سے جڑے تھے اور اس کے سرگرم کارکن تھے،این آئی کی خصوصی عدالت کے سامنے ڈیڑھ سو سے زائد لوگوں کی گواہی درج کی گئی تھی جن میں سے 58گواہ بعد میں اپنے بیان سے پلٹ گئے۔اسی کیس میںآر ایس ایس کارکن سوامی اسیمانندکوگرفتار کیاگیا تھاجسے 2010 میں گرفتار کیاگیااور انھوں نے اپنے تحریری بیان میں اعتراف کیاتھا کہ ان کی تنظیم ابھینوبھارت نے مکہ مسجد بلاسٹ کا پلان بنایا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز