دہلی میٹرو میں خاتون کے ساتھ چھیڑچھاڑ کا ملزم شخص گرفتار، آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج

Aug 18, 2017 12:47 PM IST | Updated on: Aug 18, 2017 12:47 PM IST

نئی دہلی: دہلی میٹرو ٹرین میں ایک خاتون سے چھیڑ خانی کے الزام میں نوئیڈا سیکٹر 16 اور اکشر دھام اسٹیشن کے درمیان ایک ناشائستہ شخص کو گرفتار کیا گيا۔ پولس نے آج بتایا کہ متاثرہ خاتون کی طرف سے الرٹ کئے جانے کے بعد بہار کے ضلع بیگوسرائے کا باشندہ منو کمار (40) کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس نے اس کو بمنا بینک پولس اسٹیشن میں متاثرہ کی شکایت پر 16 اگست کو حراست میں لیا گیا تھا۔

پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ ملزم نے خاتون سے چھیڑ خانی کی تھی اور اس وقت وہ نشے میں تھا۔ اس سلسلے میں یمنا بینک میٹرو پولس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 354اے / 509/ 506 کے تحت کیس درج کرکے آج اس کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گيا۔

دہلی میٹرو میں خاتون کے ساتھ چھیڑچھاڑ کا ملزم شخص گرفتار، آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز