اقتصادی محاذ پر مخالفین کے نشانہ پر مودی حکومت کیلئے اچھی خبر، موڈیز نے ہندستان کی ریٹنگ میں کیا سدھار

اقتصادی محاذ پر مخالفین کے نشانہ پر آئی مرکزی حکومت کے لئے بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر اچھی خبر ہے۔

Nov 17, 2017 01:00 PM IST | Updated on: Nov 17, 2017 01:00 PM IST

نئی دہلی: اقتصادی محاذ پر مخالفین کے نشانہ پر آئی مرکزی حکومت کے لئے بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر اچھی خبر ہے۔ دنیا کی ساکھ کا تعین کرنے والے ادارے موڈیز نے ہندستان کی ریٹنگ میں ایک پائیدان کا سدھار کرکے اسے بی اے اے۔ 3سے بی اے اے ۔2کیا ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ نریندر مودی حکومت اقتصادی اصلاحات کو رفتار دے رہی ہے جس سے قرض کی بڑھتی سطح کو استحکام ملے گا۔

موڈیز کی ریٹنگ میں سدھار سے ہندستان سرمایہ کاری کے لئے پسندیدہ ممالک کی سب سے نچلی سطح سے ایک پائیدان اوپر ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ عالمی بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں ہندستان میں آسانی سے کاروبار کے معاملے میں 30 پائیدان کا سدھار کرکے اسے 100کیا تھا۔

اقتصادی محاذ پر مخالفین کے نشانہ پر مودی حکومت کیلئے اچھی خبر، موڈیز نے ہندستان کی ریٹنگ میں کیا سدھار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز