مہنگائی کی ایک اور مار ، مدر ڈیری کے دودھ کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ

Mar 10, 2017 09:43 PM IST | Updated on: Mar 10, 2017 09:43 PM IST

نئی دہلی: مدر ڈیری نے دہلی این سی آر میں اپنے دودھ کے قیمتوں میں سنیچر سے دو روپے فی لیٹر کا اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ دہلی این سی آر میں ہر طرح کے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ ٹوکن والے دودھ کی قیمت جون 2014 میں بڑھائی گئی تھی اور اب اس میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ دیگر تمام دودھ کے دام جولائی 2016 میں بڑھائے گئے تھے۔

اس اضافے کے بعد دہلی این سی آر میں بلك ویڈڈ دودھ (ٹوکن) کی قیمت 36 روپے سے بڑھ کر 38 روپے فی لیٹر ہو گئ ہے۔ اسی طرح سے فل کریم دودھ کی قیمت 50 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 52 روپے، ٹونڈ دودھ 40 روپے سے بڑھ کر 42 روپے، ڈبل ٹونڈ دودھ 36 روپے سے بڑھ کر 38 روپے، اسكمڈ دودھ 32 روپے سے بڑھ کر 34 روپے اور گائے کا دودھ 40 روپے سے بڑھ کر 42 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔

مہنگائی کی ایک اور مار ، مدر ڈیری کے دودھ کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ

کمپنی نے کہا کہ جولائی 2016 کے بعد کچے دودھ کی خرید قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد بھی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا تھا، لیکن اس بار موسم سرما میں بھی دودھ کے دام کم نہیں ہوئے جبکہ عام طور پر اس موسم میں اس میں کمی آتی تھی۔ اس کے ساتھ ہی مدر ڈیری نے جولائی 2016 کے بعد دودھ کی خرید کے دام میں 2.5 روپے سے تین روپے فی کلو گرام تک کا اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز