امریکہ میں ہندوستان کے سفیر نوتیج سرنا کی والدہ کے ساتھ دہلی میں مارپیٹ

Apr 22, 2017 10:01 PM IST | Updated on: Apr 22, 2017 10:01 PM IST

نئی دہلی : ہندوستانی سفارت کار نوتیج سرنا کی والدہ کے ساتھ دہلی میں مارپیٹ کی گئی ہے۔ دہلی کے جی کے ٹو میں كرن دیو چوپڑا نام کے شخص نے نوتیج سرنا کی 86 سالہ والدہ سرجیت سرنا کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔

کرن دیو چوپڑا پیشہ سے ایک وکیل ہیں اور سرجیت سرنا اس کی ماموں زاد دادی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ کرن نے سرجت سرنا کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور ان کے ساتھ مارپیٹ کی، جس کی وجہ سے ان کے سر، آنکھ اور کہنی پر کافی چوٹیں آئی ہیں۔

امریکہ میں ہندوستان کے سفیر نوتیج سرنا کی والدہ کے ساتھ دہلی میں مارپیٹ

علامتی تصویر

سرجیت سرنا سنگین حالت میں میکس میں داخل ہیں۔ سرجیت سرنا نے دہلی پولیس کو پورے معاملے کی شکایت دی ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزم کرن دیو چوپڑا کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز