بابری مسجد شہادت کیس : سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم، ریاستی اورمرکزی حکومتوں نے ملزموں کو ہمیشہ بچانے کی کوشش کی :مفتی محفوظ الرحمن عثمانی

Apr 19, 2017 08:04 PM IST | Updated on: Apr 19, 2017 08:04 PM IST

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے 25 برس قبل تاریخی بابری مسجد کی شہادت معاملے میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنماؤں لال کرشن اڈوانی، مرکزی وزیر اوما بھارتی، مرلی منوہر جوشی سمیت 12 کے خلاف مقدمہ چلانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔عدالت عظمیٰ کے اس فیصلہ کو تاریخ ساز بتاتے ہوئے معروف عالم دین وملی رہنما مفی محفوظ الرحمن عثمانی بانی و مہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار اورمدینہ منورہ سے تشریف لائے مولانا حکیم عثمان قاسمی نے خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ا س اعتبار سے کافی اہم ہےکہ اس کی سماعت دو سال کے اندر اندر مکمل کی جا نے کی بات کہی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بابری مسجد جیسے اہم اور انتہائی سنجیدہ معاملے میں خاطیوں کو سزا دینے میں تاخیر پرعالمی اور ملکی سطح پر مسلسل سوالات اٹھتے رہے ہیں حالانکہ یہ لیڈروں اپنے عمل کوہمیشہ فخریہ طور پر بیان کیا ہے اور آج بھی جب عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ہے توکلیدی ملزم اور راجیہ سبھا رکن ونے کٹیار اور مرکزی وزیر اوما بھارتی نے کہا ہے کہ رام مندر کے لئے جیل جانا پڑے تو ان کے لیے اس سے بڑی خوشی کی اور کیا بات ہوگی۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے چوٹی کے لیڈر ہونے کی وجہ سے ریاستی اور مرکزی حکومتوں نے بچانے کی کوشش کی ہے

اس موقع پر مفتی عثمانی نے یہ بھی کہاکہ اسلامی تعلیمات میں پوری انسانیت کی بھلائی کا راز مضمر ہے، اسلام کی تعلیمات صرف مسلمانوں کیلئے نہیں ہے بلکہ پوری انسانیت اور پوری قوم کیلئے ہے ،مسلمانوں کو غیر مسلموں کے درمیان اسلام کی صحیح تعلیم پہونچانے کا حکم دیاگیا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ ہم اپنے اسمقصد میں ناکام ہیں۔

بابری مسجد شہادت کیس : سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم، ریاستی اورمرکزی حکومتوں نے ملزموں کو ہمیشہ بچانے کی کوشش کی :مفتی محفوظ الرحمن عثمانی

مولانا حکیم عثمان قاسمی نے کہاکہ اسلام ایک وسیع اور آفاقی مذہب ہے ،یہ کسی خاص قوم اور علاقہ کیلئے مخصوص نہیں ہے،اس مذہب کو اپنائے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غیر مسلموں کے درمیان تبلیغ اور درست معلومات اہم اور بنیادی فریضہ ہے لیکن حالیہ دنوں میںمسلمان اس ذمہ داری کی ادائیگی میں مسلسل کوتاہی برت رہے ہیں ۔ ڈاکٹر توحید عالم ڈائریکٹر تاج میڈیا کمپنی نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام ایک آفاقی اور عالمگیر مذہب ہے اور اسلام سے بہتر کسی اور مذہب کی تعلیم نہیں ہوسکتی ہے ،جولوگ بھی اسلام کے خلاف بولتے ہیں یا اعتراض کرتے ہیں، وہ محض تعصب کی بناپر ایسا کرتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز