یوم عاشورہ : ملک بھر میں حضرت امام حسین کا یوم شہادت آج بڑے ہی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

Oct 01, 2017 10:40 AM IST | Updated on: Oct 01, 2017 01:36 PM IST

نئی دہلی: ہندوستان سمیت دنیا بھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسہ حضرت امام حسین کو یوم شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کی بالا دستی کے لئے میدان کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے عظیم قربانی دی تھی جس کی یاد میں یوم عاشورہ آج پورے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اس مناسبت سے مساجد، امام باگارہوں اور دیگر مقدس مقامات پر مجالس عزا کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جہاں علمائے کرام اور ذاکرین عظام حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈال رہے ہیں اور آپ کے فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں۔ہندوستان میں قومی راجدھانی دہلی سمیت تقریبا سبھی چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یوم عاشورہ : ملک بھر میں حضرت امام حسین کا یوم شہادت آج بڑے ہی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کی بالا دستی کے لئے میدان کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے عظیم قربانی دی تھی

عراق ، ایران اور پاکستان سمیت مختلف ممالک میں بھی سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ عراق سے ملنے والے رپورٹ کے مطابق لاکھوں عزادار اس وقت کربلائے معلی میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ اقدس کے پاس عزاداری میں مصروف ہیں۔ ایران کے تمام شہروں میں جلوس ہائے عزا برآمد کئے گئے ہیں۔ جن میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزادار نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہے ہیں۔پاکستان میں بھی نواسہ رسول حضرت امام حسین ور ان کے عظیم ساتھیوں کی یاد میں برآمد کئے گئے جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہیں۔

yaum ashura 4

قابل ذکر ہے کہ یوم عاشورا حقیقت کے ذریعے طاقت پر غلبے ، انصاف کے ذریعے استبداد پر فتح اور ایثار و فداکاری کے ذریعے ظلم پر کامیابی کا ابدی ثبوت ہے۔ یومِ عاشور جہاں امام حسین اور ان کے عظیم رفقاء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے وہیں یہ دن ہمیں اس بات کا بھی احساس دلاتا ہے کہ ہم واقعہ کربلا کی اصل روح اور پیغام کو دلی طور پر سمجھیں اور امام حسین کی جانب سے ایثار و قربانی کی لازوال مثال پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

yaum ashura

عاشورا وہ دن ہے جب حضرت حسین نے میدان کربلا میں حق و باطل، علم و جہل، رضائے الٰہی اور خواہشات نفسانی کے درمیان حد فاصل قائم کرنے والی وہ عظیم و بے مثال قربانی پیش کی کہ محرم الحرام کی نسبت ہی ان کے نام سے ہوگئی۔ حضرت امام حسین کی ذات اقدس اور ان کا مقصد شہادت اتنا بلند ہے کہ ضروری نہیں ہر ذہن ان فضائل، مراتب اور راہ خدا میں اس بے مثال قربانی کا احاطہ کرسکے، جو خاندان نبوت نے میدان کربلا میں پیش کی۔

yaum ashura 3

واضح رہے کہ آج ہی کے دن دس محرم سنہ61 ہجری قمری کو فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کو کربلا کے میدان میں ان کے اصحاب و انصار کے ساتھ تین دن کا بھوکہ اور پیاسہ شہید کر دیا گیا تھا۔ وکی پیڈیا کے مطابق، سانحہ کربلا یا واقعہ کربلا یا یا کربلا کی جنگ 10 محرم  61ھ  (بمطابق 9 یا 10 اکتوبر،  680ء) کو موجودہ عراق میں کربلا کے مقام پر پیش آیا۔ جہاں مشہور عام تاریخ کے مطابق اموی خلیفہ یزید اول کی بھیجی گئی فوج نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے حسین ابن علی اور ان کے اہل خانہ کو شہید کر دیا۔ حسین ابن علی کے ساتھ 72 ساتھی، کچھ غلام، 22 اہل بیت کے جوان اور خاندان نبوی کی کچھ خواتین و بچے شامل تھے۔

yaum ashura 2

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز