محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ، یکم اکتوبر کو یوم عاشورہ

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے ۔ امارت شرعیہ ہند سمیت مختلف رویت ہلاک کمیٹیوں نے رویت کا اعلان کیا ہے ۔

Sep 21, 2017 08:42 PM IST | Updated on: Sep 21, 2017 08:42 PM IST

نئی دہلی : محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے ۔ امارت شرعیہ ہند سمیت مختلف رویت ہلاک کمیٹیوں نے رویت کا اعلان کیا ہے ۔ امارت شرعیہ کی پریس ریلیز کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں مطلع صاف ہونے کے باجود چاند نظر نہیں آیا ، تاہم کولکاتہ ، آسنسول ، آنبور ، ویلور ، میل و شارم ، بنگلورو ، کولارا ، ونجار گجرات اور نجیب آباد اترپریش سے رویت کی معتبر اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

رویت کی معتبر اطلاعات موصول ہونے کی وجہ سے امارت شرعیہ ہند نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز جمعہ 22 ستمبر یکم محرم الحرام ہے اور یکم اکتوبر بروز اتوار یوم عاشورہ ہوگا ۔

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ، یکم اکتوبر کو یوم عاشورہ

علامتی تصویر

muharram chand press released

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز