ملک کی 99.9 فیصد آبادی کے پاس 2019 کے اخیرتک ہائی اسپیڈ ڈیٹا کی طاقت ہوگی: مکیش امبانی

دہلی میں منعقدہ موبی کام کانفرنس 2018 میں کلیدی خطاب میں مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت مضبوط پوزیشن میں ہے اورآج کا ہندوستان 'یوا ہندوستان' ہے۔

Oct 30, 2018 11:30 AM IST | Updated on: Oct 30, 2018 11:37 AM IST

ریلائنس انڈسٹری لمیٹیڈ کے سی ایم ڈی مکیش امبانی دہلی میں منعقدہ موبی کام 2018 میں شریک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت مضبوط پوزیشن میں ہے۔ موبی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ جب نارائن مورتی نے مجھے فون کرکے روہن مورتی سے ملنے کے لئے اورموبی کام 2018 میں کلیدی مقرر بننے کے لئے کہا تومیں خوشی خوشی تیارہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ میں پورے اعتماد اورجوش کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ دنیا میں اگرکوئی جگہ ہے، جہاں ڈیجیٹائزیشن کی مدد سے ہردن نئی تبدیلیاں ہورہی ہیں تو وہ ہندوستان ہے۔ ہندوستان کی معیشت مضبوط پوزیشن میں ہے اورآئندہ کچھ سالوں میں مزیدمضبوط ہوگی۔

ملک کی 99.9 فیصد آبادی کے پاس 2019 کے اخیرتک ہائی اسپیڈ ڈیٹا کی طاقت ہوگی: مکیش امبانی

مکیش امبانی: فائل فوٹو

Loading...

مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان کی 99.9 فیصد آبادی کے پاس 2019 کے اخیرتک ہائی اسپیڈ ڈیٹا کنیکٹیوٹی ہوگی۔ آج کا ہندوستان کل کے ہندوستان سے بے حد الگ ہے۔ آج کا ہندوستان 'یوا ہندوستان' ہے۔ آج کے نوجوان تیزہیں ٹیک کا استعمال کرتے ہیں۔ ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی طاقت یہاں کی جمہوریت ہے۔

مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان 2019 تک ہرہندوستانی کے پاس ڈیٹا کی طاقت ہوگی۔ انہوں نے واضح طورپر کہا کہ ہندوستان میں تجارت کے تمام امکانات ہیں۔ امبانی نے کئی خدمات کو ڈیجیٹل کرنے پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیتی اورصحت خدمات کو ڈیجیٹل کرنے کی ضرورت ہے۔

مکیش امبانی نے کہا کہ حکومت کی کوششوں اورپالیسیوں کی وجہ سے ملک کو ڈیجیٹل کرنے کی سمت میں کام کرنے میں آسانی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کو ڈیجیٹل کرنے پرہماری ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ دنیا میں اگرکوئی جگہ ہے جہاں ڈیجیٹلائزیشن کی مدد سے ہردن نئی تبدیلیاں ہورہی ہیں تو وہ ہندوستان ہے۔ اس موقع پرمکیش امبانی نے دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی تقریرختم کی۔

ڈسکلوزر: نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمینٹ لمیٹیڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمینٹ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز